بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب اور چیئرمین مجلس علماءپاکستان مولانا سیّد عبدالخبیر آزاد خطیب کا ”پیغام امن کانفرنس“ میں صدارتی خطاب

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب اور چیئرمین مجلس علماءپاکستان مولانا سیّد عبدالخبیر آزاد خطیب نے کہا ہے کہ ناموس رسالت و خلفائے راشدین، امہات المومنین، حضرات صحابہ کرام و اہل بیت اطہار رضوان اللہ علیہم اجمعین کی عزت و ناموس ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے اور ان کا تقدس و تحفظ ہمارا ایمان ہے اس پر ذرہ برابر بھی …

اسلام آباد ۔ 22 جولائی (اے پی پی) بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب اور چیئرمین مجلس علماءپاکستان مولانا سیّد عبدالخبیر آزاد خطیب نے کہا ہے کہ ناموس رسالت و خلفائے راشدین، امہات المومنین، حضرات صحابہ کرام و اہل بیت اطہار رضوان اللہ علیہم اجمعین کی عزت و ناموس ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے اور ان کا تقدس و تحفظ ہمارا ایمان ہے اس پر ذرہ برابر بھی آنچ نہیں آنے دیں گے، پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لئے اندرونی امن انتہائی ضروری ہے،دشمن طاقتیں ہمیشہ اس انتظار میں رہتی ہیں کہ اندرونی خلفشار پیدا ہو تاکہ ان کا ناپاک ایجنڈہ آگے بڑھ سکے ‘ہم ”پیغام پاکستان“ کے تقاضوں کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس علماءپاکستان کے زیر اہتمام ”پیغام امن کانفرنس“ میں صدارتی خطاب میں کیا۔ کانفرنس میں ڈائریکٹر جنرل وفاقی مذہبی امور سیّد مشاہد حسین موہرہ، کراچی پریس کلب کے سدر امتیاز خان فاران ،مفتی ابو بکر محی الدین ، مولانا قاری اللہ داد ،مولانافیروز الدین رحمانی،علامہ سید علی کرار نقوی ،مولاناحافظ محمد سلفی، ،مولانا عبد المالک بروہی، مفتی منیر احمد طارق ، مولانا عبید اللہ پنہور ، مولانا خالد محمود ندیم ،مولانا قرة العین عابدی و دیگر نے بھی شرکت کی۔مولانا عبدالخبیرآزاد نے کہاکہ کانفرنس کے ذریعے اخوت، محبت، رواداری،برداشت اور اتحاد کو مضبوط بنانے میں بہت مدد ملے گی،ہم ملک دشمن قوتوں کو بتانا چاہتے ہےں کہ تمہارا ملک میں انتشارکا ناپاک ایجنڈہ ناکام ہوگا، پاکستان میں فرقہ واریت کی آگ بھڑ کانے کی جو سازشیں ہو رہی ہے وہ ساری کی ساری ناکام ہوں گی،آج تمام مسالک کے علماءمتحد اور ایک پلیٹ فارم پر جمع ہیں ،ہم نے ماضی میں بھی دشمن قوتوں کے ایجنڈہ کو ناکام بنا یا ہے، اور آئندہ بھی ناکام بناتے رہیں گے،دشمن کی کوئی سازش اور حربہ کامیاب نہیں ہونے دیں گے، جو عناصر ملک دشمن قوتوں کے اشارے پرملک میں انتشار اور فرقہ واریت کو ہوا دینا چاہتے ہیں، انہیں ناکامی اور رسوائی کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ مجلس علماءپاکستان نے پورے ملک میں ”پیغام پاکستان “ کو عام کیا ہے اور پھیلایا ہے‘ مجلس کے زیر اہتمام کراچی سے لنڈی کوتل تک پیغام پاکستان آگے بڑھایا گیا ہے، اس سے قبل ہم نے لاہور پریس کلب ،اسلام آباد پریس کلب اور پشاورپریس کلب میں پیغام امن کانفرنسز منعقد کر چکے ہیں۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہاکہ پاکستان کے استحکام اورسلامتی کو مضبوط بنانے میں ہماری قابل فخر افواج اور سیکورٹی اداروں نے لازوال اور مثالی قربانیاں دی ہیں۔علماءکا مکمل تعاون افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔پیغام پاکستان کو کامیاب بنانا علماءسمیت تمام طبقوں کی ذمہ داری ہے‘ انڈیا کشمیر میں جو مظالم ڈھا رہا ہے، نہتے اور مجبور کشمیری مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کر رہا ہے‘ مودی کو اس کا حساب دینا ہوگا۔