میڈرڈ۔8اپریل (اے پی پی):سپینش فٹ بال لیگ لالیگا پوائنٹس ٹیبل پربارسلونا کی ٹیم پہلی پوزیشن پر براجمان ہے ، ریال میڈرڈ کی ٹیم دوسرے جبکہ ایٹلیٹیکو میڈرڈکی ٹیم تیسرے نمبرپر چلی گئی ہے۔ سپینش لیگ لالیگا کے 94 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے۔ اس ایونٹ کو لالیگا ای اے سپورٹس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔ سپینش فٹ …
بارسلونا کی ٹیم سپینش لیگ لالیگاپوائنٹس ٹیبل پرسرفہرست

مزید خبریں
میڈرڈ۔8اپریل (اے پی پی):سپینش فٹ بال لیگ لالیگا پوائنٹس ٹیبل پربارسلونا کی ٹیم پہلی پوزیشن پر براجمان ہے ، ریال میڈرڈ کی ٹیم دوسرے جبکہ ایٹلیٹیکو میڈرڈکی ٹیم تیسرے نمبرپر چلی گئی ہے۔ سپینش لیگ لالیگا کے 94 ویں سیزن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ سپین میں جاری ہے۔ اس ایونٹ کو لالیگا ای اے سپورٹس کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔ سپینش فٹ بال لیگ لالیگاکا 94 ویں سیزن کا آغاز 15 اگست 2024 کو ہوا اور 25 مئی 2025 کو اختتام پذیر ہوگا۔ ریال میڈرڈ دفاعی چیمپئن ہے، جس نے گزشتہ سیزن میں اپنا 36 واں ٹائٹل جیتا تھا۔
اب تک کھیلے گئے لیگ میچز کے بعد بارسلونا کی ٹیم 21 میچز جیت کر 67 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے۔ دفاعی چیمپئن ریال میڈرڈ کی ٹیم بھی اب تک 30 میچز کھیل چکی ہے جن میں اس نے 19 میچز جیتے ہیں اور وہ 63 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ ترقی پاکر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے ۔ ایٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیم کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ 60 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے سے تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔ ایتھلیٹک کلب کی ٹیم بھی 30 میچز کھیل چکی ہے جن میں سے اس کو 14 میچز میں فتح نصیب ہوئی اور وہ 54 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے۔
ویلریال اور ریال بیٹس کی ٹیموں کے 48،48 پوائنٹس مساوی ہیں اور وہ بالترتیب پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔ سیلٹا ویگو کی ٹیم ٹیبل پر ساتویں نمبر پر ہے اور اس کے بھی 30 میچز کے بعد 43 پوائنٹس ہیں،ریال سوسی ڈیڈ کے 41 پوائنٹس ہیں اور وہ ٹیبل پر آٹھویں نمبر پر ہے۔اسی طرح ریو ویلیکانواور میلورکا کی ٹیموں کے 40،40 مساوی پوائنٹس ہیں اور وہ بالترتیب نویں اور دسویں نمبر پر ہیں ۔ ریال ویلاڈولڈکی ٹیم نے بھی 30 میچز کھیل لئے ہیں جن میں اس کو صرف 4 میچز میں فتح حاصل ہوئی ہے اور وہ 16 پوائنٹس کے ساتھ سب سے نیچے 20 ویں نمبر پر ہیں۔








