بارسلونا ۔24ستمبر (اے پی پی):ہسپانوی فٹ بال کلب بارسلونا نے تصدیق کی ہے کہ ان کے باصلاحیت مڈفیلڈر پابلو مارٹن پیز گاویرا المعروف گیوی دائیں گھٹنے کی انجری کے باعث چار سے پانچ ماہ کے لئے میدان سے باہر ہو گئے ہیں۔کلب کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق گیوی کے گھٹنے کا آرتھروسکوپک آپریشن کیا گیا، تاکہ گھٹنے کے اندرونی حصے (مینسکس) کو محفوظ رکھا جا سکے۔ بیان …
بارسلونا کے نوجوان مڈفیلڈر پابلو مارٹن پیز گاویرادوبارہ انجری کا شکار، پانچ ماہ کے لئے ٹیم سے باہر

مزید خبریں
بارسلونا ۔24ستمبر (اے پی پی):ہسپانوی فٹ بال کلب بارسلونا نے تصدیق کی ہے کہ ان کے باصلاحیت مڈفیلڈر پابلو مارٹن پیز گاویرا المعروف گیوی دائیں گھٹنے کی انجری کے باعث چار سے پانچ ماہ کے لئے میدان سے باہر ہو گئے ہیں۔کلب کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق گیوی کے گھٹنے کا آرتھروسکوپک آپریشن کیا گیا، تاکہ گھٹنے کے اندرونی حصے (مینسکس) کو محفوظ رکھا جا سکے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ پابلو مارٹن پیز گاویرا کو گھٹنے کی انجری سے صحت یابی کے لئے تقریباً 4 سے 5 ماہ تک کا عرصہ لگ سکتا ہے ۔21 سالہ پابلو مارٹن پیز گاویرا کو اس سے قبل بھی 2023 میں اے سی ایل کی انجری ہوئی تھی جس کے باعث وہ تقریباً 11 ماہ نہیں کھیل سکے تھے۔
حالیہ انجری بھی اسی گھٹنے میں ہوئی ہے جس سے ان کی واپسی کا عمل مزید پیچیدہ ہو گیا ہے۔ وہ اگست 2025 کے بعد سے کسی بھی مقابلے میں شرکت نہیں کر سکے۔بارسلونا نے ابتدا میں امید ظاہر کی تھی کہ گیوی کو سرجری کی ضرورت نہیں پڑے گی، لیکن مکمل تشخیص کے بعد آپریشن ناگزیر قرار پایا۔21 سالہ گیوی کی غیر موجودگی بارسلونا کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ٹیم کو اہم میچز کا سامنا ہے۔
بارسلونا کا اگلا مقابلہ کل جمعرات کو ریئل اوویئدو کے خلاف ہوگا، جس کے بعد اتوار کو ریئل سوسائیداد کا سامنا ہوگا۔گیوی کی ممکنہ واپسی 2025-26 سیزن کے آخری مہینوں میں متوقع ہے، جبکہ وہ 2026 میں امریکا ، کینیڈا اور میکسیکو میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹنس حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔








