اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) تاجر رہنما اور اسلام آباد چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر ملک سہیل حسین نے کہا ہے کہ بارشوں کے موسم کے باوجود ملکی تاریخ میں پہلی بار تربیلا ڈیڈ لیول تک پہنچ گیا ہے جبکہ منگلا ڈیم کے ڈیڈ لیول تک پہنچنے میں چند روز رہ گئے ہیں۔گزشتہ سال جولائی میں ملک میں سات ملین ایکڑ فٹ پانی تھا جو اس …
بارشوں کے موسم کے باوجود ملکی تاریخ میں پہلی بار تربیلا ڈیڈ لیول تک پہنچ گیا ہے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) تاجر رہنما اور اسلام آباد چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر ملک سہیل حسین نے کہا ہے کہ بارشوں کے موسم کے باوجود ملکی تاریخ میں پہلی بار تربیلا ڈیڈ لیول تک پہنچ گیا ہے جبکہ منگلا ڈیم کے ڈیڈ لیول تک پہنچنے میں چند روز رہ گئے ہیں۔گزشتہ سال جولائی میں ملک میں سات ملین ایکڑ فٹ پانی تھا جو اس سال ایک ملین ایکڑ فٹ سے بھی کم ہو گیا ہے۔ اگر اب بھی ہوش کے ناخن نہ لئے گئے تو صورتحال مزید بگڑ کر ملک کو ریگستان بنا دے گی۔پانی پر صوبوں کے درمیاں اختلافات بڑھ سکتے ہیں جبکہ بھارت کے ساتھ کشیدگی میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔








