پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما و مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی نے ایک بار پھر کیچ کے عوام کو اپنے سیاسی مفادات کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی مگر کیچ کے غیور عوام نے ان کی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ اب صرف کھوکلے نعروں، احتجاجی کالز اور سیاسی ڈراموں سے عوام کو گمراہ نہیں …
بارڈر کے نام پر نیشنل پارٹی کا احتجاج فلاپ، عوام نے سیاسی ڈرامے کو مسترد کر دیا،مینامجید بلوچ

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 20 ستمبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما و مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی نے ایک بار پھر کیچ کے عوام کو اپنے سیاسی مفادات کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی مگر کیچ کے غیور عوام نے ان کی سیاست کو مسترد کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ اب صرف کھوکلے نعروں، احتجاجی کالز اور سیاسی ڈراموں سے عوام کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بارڈر ٹریڈ کے معاملے پر حکومت بخوبی آگاہ ہے، آئی جی ایف سی کی جانب سے پہلے ہی واضح کیا جا چکا ہے کہ جالگی بارڈر کھولنے کے لیے اقدامات جاری ہیں تاہم ایرانی حکام کے بعض تحفظات موجود ہیں جنہیں دونوں جانب کے حکام باہمی رابطے اور مذاکرات کے ذریعے جلد حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔م
ینا مجید بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی نے اسی صورتحال کو سیاسی طور پر اپنے نام کرنے کی کوشش کی اور یہ تاثر دیا کہ بیس ستمبر کو وہ بارڈر کھلوانے کے لیے عوامی طاقت کا مظاہرہ کرکے انتظامیہ کو بلیک میل کریں گے تاہم بارڈر سے وابستہ لوگوں نے ان کی سیاست کو سمجھتے ہوئے اس کال کا ساتھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقہ اور بارڈر سے منسلک افراد نیشنل پارٹی کی سیاسی منافقت سے واقف ہیں اور انہیں معلوم ہے کہ عوامی مسائل کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا نیشنل پارٹی کا پرانا وطیرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بارڈر کھولنے کے لیے پہلے سے عملی پیش رفت جاری ہے، جیرک بارڈر کیلئے ہر ہفتے کیچ کی نوبت لسٹیں جاری کی جا رہی ہیں جبکہ جالگی بارڈر کے معاملے پر دونوں جانب کی سرکاری انتظامیہ کے درمیان باقاعدہ اجلاس اور رابطے جاری ہیں، ایسے میں عوام کو سڑکوں پر لا کر سیاسی کریڈٹ لینے کی کوشش مسئلے کا حل نہیں بلکہ کھلی منافقت ہے۔مینا مجید بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی کو بارڈر کے معاملے پر عوام کو گمراہ کرنے کے بجائے اپنے ماضی کے فیصلوں کا بھی جواب دینا چاہیے۔








