بارہویں پانچ سالہ منصوبہ سے متعلق تجاویز کو حتمی شکل دینے کیلئے اجلاس

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) بارہویں پانچ سالہ منصوبہ سے متعلق تجاویز کو حتمی شکل دینے کیلئے ایک اجلاس منگل کو منصوبہ بندی کمیشن میں ہوا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال اور ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن سرتاج عزیز نے مشترکہ طور پر اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں منصوبہ بندی کمیشن کے اعلیٰ افسران نے اپنی سفارشات پیش کیں۔ احسن اقبال نے …

اسلام آباد ۔ 9 جنوری (اے پی پی) بارہویں پانچ سالہ منصوبہ سے متعلق تجاویز کو حتمی شکل دینے کیلئے ایک اجلاس منگل کو منصوبہ بندی کمیشن میں ہوا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال اور ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن سرتاج عزیز نے مشترکہ طور پر اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں منصوبہ بندی کمیشن کے اعلیٰ افسران نے اپنی سفارشات پیش کیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ 12واں پانچ سالہ منصوبہ علم پر مبنی معیشت کے ذریعے ایک ابھرتے ہوئے اور خوشحال پاکستان کا سبب بنے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اس پانچ سالہ منصوبہ میں جدید زراعت، صحت، تعلیم اور بنیادی ڈھانچہ کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی جانی چاہئے۔