بار کونسلز کی مضبوطی مؤثر نظامِ انصاف کے لیے ناگزیر ہے، وفاقی وزیرِ قانون

اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیرِ قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ بار کونسلز حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں اور ان کی مضبوطی مؤثر نظامِ انصاف کے قیام کے لیے ناگزیر ہے، وفاقی حکومت بار کونسلز کے ترقیاتی منصوبوں میں بھرپور معاونت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ترجمان کے مطابق یہ بات انہوں نے جمعرات کو خیبر پختونخوا بار کونسل کے وفد سے ملاقات …

اسلام آباد۔19مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیرِ قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ بار کونسلز حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں اور ان کی مضبوطی مؤثر نظامِ انصاف کے قیام کے لیے ناگزیر ہے، وفاقی حکومت بار کونسلز کے ترقیاتی منصوبوں میں بھرپور معاونت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ترجمان کے مطابق یہ بات انہوں نے جمعرات کو خیبر پختونخوا بار کونسل کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی جس میں وکلا کی فلاح و بہبود اور بار کونسل سے متعلق مختلف ادارہ جاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران بار کونسل کے جاری اور مجوزہ منصوبوں کے لیے حکومتی تعاون بڑھانے، وکلا کو درپیش مسائل کے حل اور انہیں بہتر سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور بھی زیرِ غور آئے۔وفاقی وزیرِ قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے وکلا برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ نظامِ انصاف میں بار کونسلز کا کردار انتہائی اہم ہے اور حکومت اس کردار کو مزید مؤثر بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔