باسمتی چاولوں کی برآمد میں55.9 6ماہ فیصد ، ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں 12.1 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران باسمتی چاولوں کی برآمدات میں 55.9 فیصد جبکہ دیگر چاولوں کی برآمد میں 13.7 فیصد اور ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں بھی 12.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی چھ مہینوں میں جولائی تا دسمبر 2019ءکے دوران باسمتی چاولوں …

اسلام آباد ۔ 29 جنوری (اے پی پی) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران باسمتی چاولوں کی برآمدات میں 55.9 فیصد جبکہ دیگر چاولوں کی برآمد میں 13.7 فیصد اور ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں بھی 12.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی چھ مہینوں میں جولائی تا دسمبر 2019ءکے دوران باسمتی چاولوں کی ملکی برآمدات میں 55.9 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔اسی طرح دیگر متفرق چاولوں کی برآمدات بھی گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں 13.7 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ریڈی میڈگارمنٹس کی برآمدات بھی 12.1 فیصد تک بڑھ گئیں۔ پی بی ایس کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران نٹ ویئرز کی برآمدات میں 7.6 فیصد جبکہ بستر کی چادروں کی برآمدات 3.2 فیصد تک بڑھ گئیں۔اسی طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں بھی 10.8 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔