اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 141ویں سالگرہ اس عزم کے ساتھ منائی گئی کہ قائد کے افکار، نظریات اور تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو ایک خوشحال ، پرامن اور ترقی یافتہ ریاست بنائیں گے ۔دن کے آغاز پر مساجد میں پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔اس موقع پر مختلف مقامات …
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 141ویں سالگرہ بھرپور انداز میں منائی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 دسمبر (اے پی پی) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 141ویں سالگرہ اس عزم کے ساتھ منائی گئی کہ قائد کے افکار، نظریات اور تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو ایک خوشحال ، پرامن اور ترقی یافتہ ریاست بنائیں گے ۔دن کے آغاز پر مساجد میں پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔اس موقع پر مختلف مقامات پر قائداعظم کی سالگرہ کے کیک بھی کاٹے گئے اور تقریبات منعقد کی گئیں ۔اسلام آباد میں سب سے بڑی تقریب لیاقت جمنیزیم میںمنعقد ہوئی جس میں وزیرممکت برائے اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ مریم اورنگ زیب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔اس تقریب میں مختلف ممالک کے سفیروں نے بھی شرکت کی جبکہ یہاں پر بانی پاکستان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا ۔








