اسلام آباد /ننکانہ صا حب۔ 26 فروری (اے پی پی)وفاقی وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پاکستان کی سب سے مضبوط سیاسی جماعت ہے جس نے اپنی اعلیٰ کارکردگی سے پاکستان کو مستحکم ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔ وہ اتوار کو ضلع ننکانہ کی تحصیل شاہ کوٹ میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب …
بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے،برجیس طاہر

مزید خبریں
اسلام آباد /ننکانہ صا حب۔ 26 فروری (اے پی پی)وفاقی وزیر اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمدبرجیس طاہر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پاکستان کی سب سے مضبوط سیاسی جماعت ہے جس نے اپنی اعلیٰ کارکردگی سے پاکستان کو مستحکم ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔ وہ اتوار کو ضلع ننکانہ کی تحصیل شاہ کوٹ میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے جس میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے حکومت کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 2013 ءمیں پاکستا ن کو بے شمار چیلنجزز کا سامنا تھا جس کو محمدنواز شریف نے اپنی مایہ ناز قیادت اور و یژن کے باعث احسن طریقے سے قابو پا لیا ہے۔








