بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں،سی ای او لیسکو

چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایات پر بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔اسی سلسلے میں ایس ای لیسکو نارتھ سرکل محمد مزمل اور ایکسین شیخوپورہ روڈ سب ڈویژن خلیل یوسف کی نگرانی میں سب ڈویژنل عملے اور سرکل سرویلنس ٹیم نے حسن گارڈن میں جنرل چیکنگ کے دوران بخاری میریج ہال کے کنکشنز کی جانچ پڑتال کی۔ترجمان کے مطابق چیکنگ کے دوران معلوم …

لاہور۔5جون (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایات پر بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔اسی سلسلے میں ایس ای لیسکو نارتھ سرکل محمد مزمل اور ایکسین شیخوپورہ روڈ سب ڈویژن خلیل یوسف کی نگرانی میں سب ڈویژنل عملے اور سرکل سرویلنس ٹیم نے حسن گارڈن میں جنرل چیکنگ کے دوران بخاری میریج ہال کے کنکشنز کی جانچ پڑتال کی۔ترجمان کے مطابق چیکنگ کے دوران معلوم ہوا کہ صارف سید میصم بخاری کے نام پر رجسٹرڈ کنکشنز ایل ٹی لائن سے براہِ راست تاریں لگا کر غیر قانونی طور پر بجلی چوری میں ملوث پایا گیا۔

ٹیم نے موقع پر بجلی چوری پکڑ کر غیر قانونی تاریں اتار کر قبضے میں لے لیں۔ مزید جانچ کے دوران انکشاف ہوا کہ صارف کے مختلف کنکشنز پر 7 لاکھ 42 ہزار 824 روپے، 7 لاکھ 77 ہزار 708 روپے اور 2 لاکھ 8 ہزار 686 روپے کے بقایاجات واجب الادا تھے۔ صارف نے بقایاجات کی عدم ادائیگی اور بجلی چوری کے ذریعے محکمہ کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ کارروائی کے دوران موقع پر موجود ملزم مصطفیٰ کو پولیس کے حوالے کر دیا گیاہے۔