بجٹ پر تاجروں ، صنعتکاروں اور برآمد کنندگان کے تحفظات دور کیے جائیں گے ، اسدعمر

فیصل آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) سابق وزیر خزانہ اور قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس ریو نیو اور اکنامک افئیرز کے چئیر مین اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے اعلان کردہ حالےہ بجٹ پر تاجروں ، صنعتکاروں اور برآمد کنندگان کے تحفظات دور کیے جائیں گے ، ملکی برآمدات میں اضافہ ہو گا تو ملک ترقی کرے گا ۔ بجٹ پر تاجروں …

فیصل آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) سابق وزیر خزانہ اور قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس ریو نیو اور اکنامک افئیرز کے چئیر مین اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے اعلان کردہ حالےہ بجٹ پر تاجروں ، صنعتکاروں اور برآمد کنندگان کے تحفظات دور کیے جائیں گے ، ملکی برآمدات میں اضافہ ہو گا تو ملک ترقی کرے گا ۔ بجٹ پر تاجروں کے تحفظات دور کرنے کےلئے وہ تاجروں کی جانب سے سہولت کا ر کا کردار ادا کریں گے ۔ وہ جمعرات کے روز مقامی ہوٹل میں دئیے گئے اعشائیے سے خطاب کر رہے تھے جس میں ممبر قومی اسمبلی شےخ خرم شہزاد ، ایف سی سی آئی کے صدر سید ضیاءعلمدار حسےن بخاری اور تاجروں کی تمام ایسوسی ایشنز کے عہدے دار بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ کے میرے دور میں ٹیکسٹائل پالیسی ، تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے بنائی گئی تھی اُس پر عملدرآمد بھی کیا گیا جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کےلئے تاجروں کو حکومت کا بھر پور ساتھ دینا ہوگا ، کسی بھی چےز کو بہتر کرنے کےلئے سخت محنت کی ضرورت ہوتی ہے ۔ موجودہ حکومت ایسی پالیسیاں تشکیل دے رہی ہے کہ برآمدات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جائے ۔

Leave a Reply