بحرین میں پاکستانی سفیر جاوید ملک کی بحرینی نائب وزیر اعظم شیخ محمد بن مبارک الخلیفہ سے خصوصی ملاقات‘ پاک بحرین تعلقات کے فروغ کیلئے پاکستانی سفیر جاوید ملک کو بحرینی نائب وزیر اعظم نے خراج تحسین پیش کیا اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے اتوار کو بحرینی نائب وزیر اعظم شیخ محمد بن مبارک الخلیفہ سے خصوصی ملاقات کی۔ …
بحرین میں پاکستانی سفیر جاوید ملک کی بحرینی نائب وزیر اعظم شیخ محمد بن مبارک الخلیفہ سے خصوصی ملاقات

مزید خبریں
بحرین میں پاکستانی سفیر جاوید ملک کی بحرینی نائب وزیر اعظم شیخ محمد بن مبارک الخلیفہ سے خصوصی ملاقات‘ پاک بحرین تعلقات کے فروغ کیلئے پاکستانی سفیر جاوید ملک کو بحرینی نائب وزیر اعظم نے خراج تحسین پیش کیا
اسلام آباد ۔ 10 ستمبر (اے پی پی) بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے اتوار کو بحرینی نائب وزیر اعظم شیخ محمد بن مبارک الخلیفہ سے خصوصی ملاقات کی۔ پاک بحرین تعلقات کے فروغ کیلئے پاکستانی سفیر جاوید ملک کو بحرینی نائب وزیر اعظم نےخراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر پاکستانی سفیر جاوید ملک نے کہا کہ پاک بحرین وزارتی کمیشن کا قیام باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے سنگ میل کی حثیت رکھتاہے۔ بحرینی نائب وزیرا عظم نے کہا کہ بحرین پاکستان کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو نہایت اہمیت کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان کا استحکام اور ترقی پوری اسلامی دنیا کے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہے ۔ شیخ محمد بن مبارک الخلیفہ نے پاکستان کی حکومت اور عوام کے لئے خیر ؛سگالی کا پیغام دیا۔انہوں نے کہا کہ بحرین میں مقیم پاکستانی بحرین کی تعمیر اور ترقی میں اہم کردار ادا رہے ہیں ۔








