بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک کا مانامہ میں بحرینی اور اوورسیز پاکستانیوں کی ایکسپو میں شرکت کے حوالے سے منعقدہ سمینار میں خطاب

بحرین کا بڑا تجارتی وفد ایکسپو پاکستان میں شرکت کریگا، عرب اور اوورسیز پاکستانی تاجروں نے شرکت کی تصدیق کر دی بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک کا مانامہ میں بحرینی اور اوورسیز پاکستانیوں کی ایکسپو میں شرکت کے حوالے سے منعقدہ سمینار میں خطاب اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے کہا ہے کہ بحرین کا بڑا تجارتی وفد …

بحرین کا بڑا تجارتی وفد ایکسپو پاکستان میں شرکت کریگا، عرب اور اوورسیز پاکستانی تاجروں نے شرکت کی تصدیق کر دی
بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک کا مانامہ میں بحرینی اور اوورسیز پاکستانیوں کی ایکسپو میں شرکت کے حوالے سے منعقدہ سمینار میں خطاب

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے کہا ہے کہ بحرین کا بڑا تجارتی وفد ایکسپو پاکستان 2017 میں شرکت کریگا جو 9 نومبر سے کراچی میں شروع ہو رہی ہے۔ایکسپو میںبحرینی اور اوورسیز پاکستانیز تاجروں کی بڑی تعداد میں شرکت پاکستان میں کاروباری اور تجارتی مواقعوں میں انکی دلچسپی کی عکاس ہے۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز مانامہ میں بحرینی اور اوورسیز پاکستانیوں کی ایکسپو 2017میں شرکت اور انکی حوصلہ افزائی کی غرض سے منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔جاوید ملک نے کہا کہ ایکسپو پاکستان اعلی سطح کے کاروباری ،تجارتی اور اقتصادی ماہرین کے وجہ کا مرکز بن گیا ہے جو بحرینی اور خلیجی ریاستوں کے کاروباری افراد کیلئے اہم موقع فراہم کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چار روزہ میگا ایونٹ میں 50ممالک کی شرکت متوقع ہے۔ایکسپو میں پاکستانی برآمدی مصنوعات اور سروسز کی نمائش کی جائیگی۔ایکسپو غیر ملکی نمائش کنندگان کیلئے منفرد پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔وفود کے حوالے سے جاوید ملک نے کہا کہ عرب اور اوورسیز پاکستانی تاجروں اور بحرین سے خواتین نے ایکسپو میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔بحرین سے بیس ارکان پر مشتمل وفد کی آمد متوقع ہے۔

Leave a Reply