اسلام آباد ۔ یکم مئی(اے پی پی) بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد الخلیفہ سے ملاقات کی۔ بحرین کے وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے مشترکہ وزارتی کمیشن (جے ایم سی) کا قیام خوش آئند ہے جس کا پہلا اجلاس دونوں ممالک کے …
بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک کی بحرینی وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد الخلیفہ سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم مئی(اے پی پی) بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد الخلیفہ سے ملاقات کی۔ بحرین کے وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے فروغ کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے مشترکہ وزارتی کمیشن (جے ایم سی) کا قیام خوش آئند ہے جس کا پہلا اجلاس دونوں ممالک کے وزراءخارجہ کی موجودگی میں فروری 2017ءمیں اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت کے وژن کے مطابق دوطرفہ معاشی تعلقات بڑھانے کیلئے بحرین کے وزیر تجارت نے کاروباری وفود سمیت مارچ میں پاکستان کا دورہ کیا اور پاکستان بحرین بزنس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے تجارتی اور معاشی تحلقات میں مزید وسعت آئے گی۔








