اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ بحر اﷲ ہزاروی سعودی۔پاک برادرانہ تعلقات اور حجاج کی بے لوث خدمت کی اعلیٰ مثال تھے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو معروف عربی مترجم اور سابق ڈائریکٹر حج بحر اﷲ ہزاروی مرحوم کی یاد میں وزارتِ مذہبی امور میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کے دوران کہی۔ تعزیتی ریفرنس …
بحر اﷲ ہزاروی سعودی۔پاک برادرانہ تعلقات اور حجاج کی بے لوث خدمت کی اعلیٰ مثال تھے، وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ بحر اﷲ ہزاروی سعودی۔پاک برادرانہ تعلقات اور حجاج کی بے لوث خدمت کی اعلیٰ مثال تھے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو معروف عربی مترجم اور سابق ڈائریکٹر حج بحر اﷲ ہزاروی مرحوم کی یاد میں وزارتِ مذہبی امور میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کے دوران کہی۔ تعزیتی ریفرنس میں سیکرٹری مذہبی امور سردار اعجاز احمد جعفر ، حج آرگنائزرز ایسوسی ایشن کے عہدےدار سابق چیئرمین وحید اقبال بٹ، کنٹری ڈائریکٹر مسلم ہینڈز انٹرنیشنل سیّد ضیاءالنور، مرحوم کے بیٹے قاسم ہزاروی اور داماد کے علاوہ ساتھی افسران شریک تھے۔ مرحوم کو ان کی44 سالہ خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پیر نور الحق قادری نے بتایا کہ بحر اﷲ ہزاروی عربی زبان پر مہارت رکھنے والے نمایاں دینی سکالر تھے۔ انہوں نے سعودی پاک سربراہانِ مملکت کے دوروں کے موقع پر متعدد بار ترجمانی کے فرائض سرانجام دیئے، اپنی بہترین صلاحیتوں اور اچھے اخلاق کی وجہ سے سعودی شاہی خاندان، حکومتی اہلکاروں اور سعودی وزارتِ حج کی اعلیٰ شخصیات سے ان کے ذاتی مراسم بن گئے تھے۔ انہوں نے اپنے ان تعلقات کو پاکستان اور سعودی عرب میں حجاج کرام کی فلاح وسہولیات کیلئے احسن طریقے سے استعمال کیا۔ سعودی عرب میں بطور ڈائریکٹر حج تعیناتی کے دوران دونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات کے فروغ کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل رہے۔ بحر اﷲ ہزاروی ایک سچے عاشق رسول تھے۔متعدد بار خانہ کعبہ اورکئی بار روضہ رسول کے اندر حاضری کا شرف، اﷲ کے مہمانوں کی بے لوث خدمت کی قبولیت کا واضح ثبوت ہے۔ ملازمت سے سبکدوشی کے بعد بھی بحراﷲ ہزاوری نے دینی کاموں اورحجاجِ کرام کی خدمت کو مرتے دم تک جاری رکھا۔ وزارت کے دیگر افسران نے ضیوف الرحمن کی بے لوث خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو اپنے لئے مشعل راہ قرار دیا۔








