بدعنوانی ملکی معاشی و اقتصادی ترقی کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے، چیئرمین نیب

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے جو ملکی معاشی و اقتصادی ترقی کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے، نیب ملک کو بدعنوانی سے پاک کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گا، نیب کی بدعنوانی سے انکار کی مہم کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، نیب 2017ءمیں بھی …

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے جو ملکی معاشی و اقتصادی ترقی کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے، نیب ملک کو بدعنوانی سے پاک کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گا، نیب کی بدعنوانی سے انکار کی مہم کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، نیب 2017ءمیں بھی اس پر عملدرآمد جاری رکھے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ملک بھر میں جاری بدعنوانی سے انکار کی آگاہی مہم پر تازہ ترین پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو نیب آرڈیننس کے تحت بدعنوانی کی روک تھام کیلئے آگاہی کے طریقہ کار پر عمل پیرا ہے، نیب ملک بھر میں لوگوں میں بدعنوانی سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کیلئے مختلف سرکاری، غیر سرکاری تنظیموں، میڈیا، سول سوسائٹی اور معاشرہ کے مختلف طبقات سے مل کر مہم چلا رہا ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply