برآمدات کو 60 ارب ڈالر تک بڑھانے کے لیے غیر معمولی اقدامات کی ضرورت ہے، پاکستان بزنس فورم

اسلام آباد۔4اگست (اے پی پی):پاکستان بزنس فورم کےصدر خواجہ محبوب الرحمن نے کہا ہے کہ برآمدات کو 60 ارب ڈالر تک بڑھانے کے لیے غیر معمولی اقدامات کی ضرورت ہے۔ تاجر براداری کے وفد سے ملاقات میں خواجہ محبوب الرحمن نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں مختصر سے طویل مدتی ٹیرف کو درست کرنے کے اقدامات اور برآمدی ہدف تک پہنچنے کے لیے ایک جامع منصوبہ بندی نظر آنی …

اسلام آباد۔4اگست (اے پی پی):پاکستان بزنس فورم کےصدر خواجہ محبوب الرحمن نے کہا ہے کہ برآمدات کو 60 ارب ڈالر تک بڑھانے کے لیے غیر معمولی اقدامات کی ضرورت ہے۔ تاجر براداری کے وفد سے ملاقات میں خواجہ محبوب الرحمن نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں مختصر سے طویل مدتی ٹیرف کو درست کرنے کے اقدامات اور برآمدی ہدف تک پہنچنے کے لیے ایک جامع منصوبہ بندی نظر آنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئی پی پیز کے فرانزک آڈٹ کرائے جس میں سرمایہ کاری، تکنیکی اور مالیاتی آڈٹ شامل ہوں تاکہ کسی بھی مالی بے ضابطگی یا ممکنہ مجرمانہ رویے کی نشاندہی کی جا سکے۔

انہوں نے آئی پی پیز کے رپورٹ کردہ ایندھن کے استعمال اور اخراجات کی درستگی کی تصدیق کے لیے فیول آڈٹ کا بھی مطالبہ کیا۔ پاکستان بزنس فورم نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر دوبارہ گفت و شنید کر کے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ، ادائیگی کی شرائط اور معاہدے کی ذمہ داریوں کو حل کیا جائے۔ انہوں نے متبادل توانائی کے وسائل تلاش کرنے، پن بجلی اور قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے اور آئی پی پی کے مالکان کو ڈالر کے بجائے روپے میں ادائیگی کرنے کی تجویز پیش کی تاکہ ممکنہ طور پر 55 کھرب روپے کی بچت کی جا سکے۔

مزید خبریں