برآمد کنندگان کو برآمدی کنسائنمنٹس کی کلیئرنس اور ڈیوٹی ڈرا بیک کلیمز کی فوری ادائیگی کو یقینی بنایا جائے گا، چیف کلکٹر کسٹمز و برآمدات

لاہور۔24اکتوبر (اے پی پی):چیف کلکٹر کسٹمز و برآمدات محمد صادق نے برآمد کنندگان کو برآمدی کنسائنمنٹس کی فوری کلیئرنس اور ڈیوٹی ڈرا بیک کلیمز کی فوری ادائیگی کی یقین دہانی کرائی ہے۔وہ جمعہ کو ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن سکیم (ای ایف ایس) اور کسٹمز سے متعلق دیگر امور پر ایک انٹرایکٹو سیشن کے دوران اپٹما کے ممبران سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر چیئرمین اپٹما کامران ارشد، چیئرمین نارتھ اسد …

لاہور۔24اکتوبر (اے پی پی):چیف کلکٹر کسٹمز و برآمدات محمد صادق نے برآمد کنندگان کو برآمدی کنسائنمنٹس کی فوری کلیئرنس اور ڈیوٹی ڈرا بیک کلیمز کی فوری ادائیگی کی یقین دہانی کرائی ہے۔وہ جمعہ کو ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن سکیم (ای ایف ایس) اور کسٹمز سے متعلق دیگر امور پر ایک انٹرایکٹو سیشن کے دوران اپٹما کے ممبران سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر چیئرمین اپٹما کامران ارشد، چیئرمین نارتھ اسد شفیع، سینئر ممبران بشمول ہارون الہی، فیصل پرویز، حبیب انور، کے ایچ محمد یونس اور سیکرٹری جنرل رضا باقر ، کلکٹر آئی او سی ا و اور پوسٹ کلیئرنس آڈٹ لاہور عظمت طاہرہ او ر کلکٹر کسٹمز ایکسپورٹ کراچی سلمان افضل ودیگر اعلیٰ کسٹم افسران بھی موجود تھے۔چیف کلکٹر کسٹمز نے آپٹما کو یقین دلایا کہ ای ایف ایس اور کسٹم کے دیگر طریقہ کار میں موجود تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا تاکہ برآمد کنندگان کو سہولت فراہم کی جا سکے تاکہ وہ مکمل طور پر برآمدات کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کر سکیں۔

انہوں نے اپٹما کے اراکین سے کہا کہ وہ اپنے کلیئرنگ ایجنٹس کو ہدایت کریں کہ وہ سامان کی مکمل تفصیل فراہم کریں تاکہ تاخیر سے بچا جا سکے۔بالعموم اور بالخصوص ٹیکسٹائل انڈسٹری میں برآمدات کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برآمدات کے فروغ کے لیے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو سہولت فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔انہوں نے سسٹم سے متعلق تمام مسائل کو حل کرنے اور ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن سکیم میں خرابیوں کو دور کرنے کا یقین دلایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن سکیم اتھارٹیز کی تجدید کے تمام کیسز کو آن لائن پروسیس کیا جائے گا اور مطلوبہ دستاویزات جمع کرانے کے 24 گھنٹے کے اندر نمٹا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی برآمدی کارکردگی کی بنیاد پر آتھررائزیشن کو خودکار طور پر ہٹانے کا آپشن زیر غور ہے اور جلد ہی اسے شروع کرنے کی توقع ہے۔

انہوں نے برآمدات کو بڑھانے میں اپٹما کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اپٹما کے زیادہ تر مطالبات کو جلد از جلد پورا کیا جائے گا۔کپاس کی درآمد سے متعلق ویلیوایشن رولز کے سلسلے میں، انہوں نے مسئلہ کے حل کے لیے کسٹم ویلیوایشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ معاملہ اٹھانیکی یقین دہانی کرائی ۔قبل ازیں چیئرمین اپٹما کامران ارشد نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں موجودہ ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن سکیم اتھررائزیشنز اور تازہ درخواستوں کی تجدید میں ہونے والی غیر معمولی تاخیر کی نشاندہی بھی کی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن سکیم کے تحت درآمد شدہ خام مال سے تیار کردہ بالواسطہ برآمد کنندگان کی کنسائنمنٹس کو مارکیٹ میں فروخت کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ برآمد کنندگان ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن سکیم کے تحت ٹیکس ادا کی جانے والی ایسی اشیا خریدنے سے گریزاں ہیں۔انہوں نے نشاندہی کی کہ سی آر ایف کی ایک بڑی تعداد عرصہ دراز سے کسٹم آٹومیشن ڈیپارٹمنٹ کے پاس زیر التوا ہے جو کہ ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن سکیم کے کام کو آسان بنانے میں رکاوٹ ہے۔

اپٹما نارتھ کے چیئرمین اسد شفیع نے محکمہ کسٹم کے فاسٹ ٹریک آٹومیشن کو سراہا اور تجویز پیش کی کہ دستاویزات کی دستی طور پر جمع کروانے کو یکسر روک دیا جائے کیونکہ محکمہ کسٹم کے مکمل کمپیوٹرائزڈ ہونے کا دعوی کیا جاتا ہے۔انہوں نے کسٹمز اور اپٹما کے درمیان وقتا ًفوقتا ًملاقاتیں کرنے کی درخواست کی تاکہ نظام میں خلل ڈالنے اور زیر التوامعاملات کو جلد نمٹایا جا سکے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کسٹمز کے تعاون سے ٹیکسٹائل برآمد کنندگان صرف برآمدات میں اضافے، ملک کے لیے قیمتی زرمبادلہ کمانے اور ملکی معیشت کو فروغ دینے پر توجہ دیں گے۔