برازیل کے فارورڈ اینڈرک نے کہا ہے کہ وہ ورلڈ کپ کے راؤنڈ 16 میں ناروے کے خلاف میچ سے قبل ٹیم میں ایک معاون کھلاڑی کا کردار نبھانے پر بھی خوش ہیں۔
برازیلین فارورڈ اینڈرک ٹیم میں معاون کردار پر بھی خوش

مزید خبریں
نیو جرسی۔3جولائی (اے پی پی):برازیل کے فارورڈ اینڈرک نے کہا ہے کہ وہ ورلڈ کپ کے راؤنڈ 16 میں ناروے کے خلاف میچ سے قبل ٹیم میں ایک معاون کھلاڑی کا کردار نبھانے پر بھی خوش ہیں۔ شنہوا کے مطابق 19 سالہ کھلاڑی اینڈرک کو فیفا ورلڈ کپ میں تاحال صرف متبادل کھلاڑی کے طور پر ہی میدان میں اتارا گیا ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ مینیجر کارلو آنچلوٹی کی جانب سے موقع دئیے جانے کے لئےصبر سے انتظار کرنے کو تیار ہیں۔ ریال میڈرڈ کے فارورڈ نے اتوار کو نیویارک نیو جرسی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ سے قبل پریس کانفرنس میں کہا کہ کارلو آنچلوٹی وہ فیصلہ کرتے ہیں جو ٹیم کے حق میں بہتر ہوتا ہے۔ اینڈرک مراکش کے خلاف برازیل کے پہلے میچ میں بینچ پر ہی رہے تھے تاہم اس کے بعد وہ ہر میچ میں متبادل کھلاڑی کے طور پر میدان میں آئے۔ سابق پالمیراس اٹیکر نے ٹورنامنٹ میں ابھی تک کوئی گول نہیں کیا ہے لیکن راؤنڈ 32 میں جاپان کے خلاف دوسرے ہاف میں ان کی کارکردگی کو خوب سراہا گیا جہاں انہوں نے دیگر کھلاڑیوں کے لئے گول کرنے کے مواقع پیدا کیے۔ اینڈرک نے ریال میڈرڈ کے بعد قومی ٹیم میں بھی کارلو آنچلوٹی کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو شاندار قرار دیا اور کہا کہ یورپ آمد پر وہ میرے پہلے مینیجر تھے جن سے میں نے بہت کچھ سیکھا اور برازیل کی ٹیم کے لئےان سے بہتر کوئی ہیڈ کوچ نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوچ ہمیشہ مجھے پرسکون رہنے کا کہتے ہیں کیونکہ میرا وقت ضرور آئے گا۔








