صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ژوب۔شیرانی شاہراہ پر مسافر بس حادثے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
صدرِ مملکت کا ژوب۔شیرانی شاہراہ پر مسافر بس حادثے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ژوب۔شیرانی شاہراہ پر مسافر بس حادثے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدرِ مملکت نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت، لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو زخمیوں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ اس اندوہناک سانحے پر پوری قوم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔







