برازیلین فٹبال لیگ، ساؤ پالو نے فورٹالیزا کو 0-2 سے ہرا دیا

ریو ڈی جنیرو۔3اکتوبر (اے پی پی):برازیل کی سیری اے فٹبال لیگ کے ایک میچ میں ساؤ پالو کی ٹیم نے 10 کھلاڑیوں کے ساتھ شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے فورٹالیزا کو 0-2 گول سے شکست دے دی۔شنہواکے مطابق چلی کے فارورڈ گونزالو ٹیپیا نے پہلا گول کیا، جبکہ دوسرا گول لوسیانو نیوس نے انزو ڈیاز کی کراس پر کیا۔ میچ شروع ہونے کے بعد 22ویں منٹ میں سائوپالو کے ایمیلیانو ریگونی …

ریو ڈی جنیرو۔3اکتوبر (اے پی پی):برازیل کی سیری اے فٹبال لیگ کے ایک میچ میں ساؤ پالو کی ٹیم نے 10 کھلاڑیوں کے ساتھ شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے فورٹالیزا کو 0-2 گول سے شکست دے دی۔شنہواکے مطابق چلی کے فارورڈ گونزالو ٹیپیا نے پہلا گول کیا، جبکہ دوسرا گول لوسیانو نیوس نے انزو ڈیاز کی کراس پر کیا۔ میچ شروع ہونے کے بعد 22ویں منٹ میں سائوپالو کے ایمیلیانو ریگونی کو حریف کھلاڑی پر سٹیمپ کرنے پر سرخ کارڈ دکھایا گیا، جس کے بعد ساؤ پالو پورا کی ٹیم پورا میچ ایک کھلاڑی کی کمی کے ساتھ کھیلی ۔

فورٹالیزا کی ٹیم نے گیند پر کنٹرول تو رکھا مگر گول کرنے میں ناکام رہی ۔اس فتح کے بعد ساؤ پالو کی ٹیم 20 ٹیموں کی لیگ میں 38 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر پہنچ گئی ہے جبکہ فورٹالیزا 19ویں پوزیشن پر موجود ہے۔دوسری جانب، وٹوریا نے سیارا کو 0-1 سے شکست دی جبکہ ٹاپ ٹیم فلامنگو کو کروزئیرو کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر بغیر کسی گول کے ڈرا کا سامنا کرنا پڑا۔

 

مزید خبریں