برازیل فٹ بال فیڈریشن اور کارلو آنچلوٹی کے درمیان نئے معاہدے کی تیاریاں

ریو ڈی جنیرو۔25فروری (اے پی پی):برازیلین فٹ بال کنفیڈریشن (سی بی ایف )اور قومی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کارلو آنچلوٹی کے درمیان معاہدے میں توسیع کے معاملات آخری مراحل میں داخل ہو گئے ہیں۔ شنہوا کے مطابق برازیلین فٹ بال کنفیڈریشن کے صدر سمیر زاؤد نے تصدیق کی ہے کہ اطالوی کوچ رواں سال ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے بعد بھی ٹیم کے ساتھ وابستہ رہیں گے۔ …

ریو ڈی جنیرو۔25فروری (اے پی پی):برازیلین فٹ بال کنفیڈریشن (سی بی ایف )اور قومی فٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کارلو آنچلوٹی کے درمیان معاہدے میں توسیع کے معاملات آخری مراحل میں داخل ہو گئے ہیں۔ شنہوا کے مطابق برازیلین فٹ بال کنفیڈریشن کے صدر سمیر زاؤد نے تصدیق کی ہے کہ اطالوی کوچ رواں سال ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے بعد بھی ٹیم کے ساتھ وابستہ رہیں گے۔

صدر سمیر زاؤد نے ریو ڈی جنیرو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 66 سالہ کارلو آنچلوٹی نئے معاہدے پر اصولی طور پر راضی ہو گئے ہیں، تاہم کچھ قانونی اور دفتری کارروائیاں باقی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم فوری نتائج کے بجائے ایک طویل مدتی منصوبے پر یقین رکھتے ہیں اور ہمارا ماننا ہے کہ ایک سال کا عرصہ کسی بھی بڑے مقصد کے حصول کے لیے بہت کم ہے۔

کارلو آنچلوٹی نے گزشتہ سال مئی میں برازیل کی ٹیم کی ذمہ داری سنبھالی تھی اور ان کا موجودہ معاہدہ 2026 کے ورلڈ کپ تک تھا۔ ان کی نگرانی میں برازیل نے اب تک 4 میچوں میں فتح حاصل کی، دو ڈرا ہوئے جبکہ دو میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔یاد رہے کہ 5 بار کی عالمی چیمپئن برازیل نے گزشتہ سال جون میں پیراگوئے کے خلاف جیت کے ساتھ ہی 2026 کے ورلڈ کپ کے لیے اپنی جگہ پکی کر لی تھی۔

ورلڈ کپ میں برازیل کی ٹیم اپنی مہم کا آغاز 13 جون کو مراکش کے خلاف میچ سے کرے گی جبکہ گروپ مرحلے میں اسے ہیٹی اور سکاٹ لینڈ کا چیلنج بھی درپیش ہوگا۔