برازیل میں شدید بارشوں سے اموات بڑھ کر 30 ہوگئیں ، 39 افراد لاپتہ

برازیلیا۔25فروری (اے پی پی):برازیل میں شدید بارشوں کے باعث اموات بڑھ کر 30 ہو گئیں جبکہ 39 افراد لاپتہ ہیں۔ شنہوا کے مطابق مقامی فائر ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پیر کی دوپہر شروع ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، شہری دریا کناروں سے باہر آ گئے اور درخت گرنے سے عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے۔جوئز …

برازیلیا۔25فروری (اے پی پی):برازیل میں شدید بارشوں کے باعث اموات بڑھ کر 30 ہو گئیں جبکہ 39 افراد لاپتہ ہیں۔ شنہوا کے مطابق مقامی فائر ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پیر کی دوپہر شروع ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، شہری دریا کناروں سے باہر آ گئے اور درخت گرنے سے عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے۔جوئز ڈی فورا اور اوبا ان شہروں میں شامل ہیں جو سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔

جوئز ڈی فورا میں منگل کی صبح عوامی ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی۔ریاستی فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ریاست کے گورنر رومیو زیما نے میناس جیرائس بھر میں تین روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کیا ہے۔برازیل کے صدر لوئز اناسیو لولا دا سلوا نے سوشل میڈیا پر متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے جنہوں نے اپنے گھر اور پیارے کھو دیے ہیں۔ وفاقی حکومت نے متاثرہ علاقے میں مدد فراہم کرنے کے لیے طبی عملہ اور فوجی دستے بھی روانہ کر دیے ہیں۔