ریوڈی جنیرو ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) برازیل نے یورپی یونین کے رکن ممالک کو مچھلی کی برآمدات معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس اعلان پر عملدرآمد 3 جنوری سے شروع ہوگا۔ برازیل کی وزارت زراعت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ فیصلہ یورپی یونین کی طرف سے گذشتہ ستمبر میں ان کی برآمدات کے معائنہ کے بعد …
برازیل کا یورپی یونین کے رکن ممالک کو مچھلی کی برآمدات معطل کرنے کا اعلان

مزید خبریں
ریوڈی جنیرو ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) برازیل نے یورپی یونین کے رکن ممالک کو مچھلی کی برآمدات معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس اعلان پر عملدرآمد 3 جنوری سے شروع ہوگا۔ برازیل کی وزارت زراعت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ فیصلہ یورپی یونین کی طرف سے گذشتہ ستمبر میں ان کی برآمدات کے معائنہ کے بعد اس حوالے سے ظاہر کئے گئے تحفظات کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ ان تحفظات میں کہا گیا تھا کہ یورپی ماہرین نے برازیلی برآمد کنندگان کو مچھلی کے گوشت کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق بنانے کے لئے جن اقدامات کی سفارش کی تھی ان پر عملدرآمد نہیں کیا گیا خاص طور سے ماہی گیر کشتیوں میں صفائی کے انتظامات کو بہتر نہیں بنایا گیا۔ ادھر برازیلی برآمد کنندگان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مارکیٹ کو نقصان سے بچانے کے لئے فوری اقدامات کرے۔








