برسبین۔16دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 445 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ میچ کے تیسرے روز بارش کے باعث 34 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔ٹراوس ہیڈ 152 ، سٹیون سمتھ 101 اور ایلکس کیری 70رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔عثمان خواجہ21، کپتان پیٹ کمنز20،مچل سٹارک 18،مارنس لبوشین 12 اورمچل مارش 5رنز بناکر آئوٹ ہوئے، …
برسبین ٹیسٹ، آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 445 رنز پر آئوٹ

مزید خبریں
برسبین۔16دسمبر (اے پی پی):آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 445 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔
میچ کے تیسرے روز بارش کے باعث 34 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا۔ٹراوس ہیڈ 152 ، سٹیون سمتھ 101 اور ایلکس کیری 70رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔عثمان خواجہ21، کپتان پیٹ کمنز20،مچل سٹارک 18،مارنس لبوشین 12 اورمچل مارش 5رنز بناکر آئوٹ ہوئے، بھارت کی جانب سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جسپریت بمراہ نے 6،محمد سراج نے 2 جبکہ آکاش دیپ اور نتیش کمار ریڈی نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی ۔
بارش سے متاثر تیسرے روز خراب روشنی کے باعث جب کھیل ختم کیا گیا تو بھارت کی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنا لئے تھے ، لوکیش راہول 33رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، یشسوی جیسوال 4، شبمان گل 1،ویرات کوہلی 3اورریشبھ پنت 9 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے تھے۔ آسٹریلیا کی طرف سے مچل سٹارک نے دو جبکہ جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز نے ایک، ایک کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔








