لندن۔18نومبر (اے پی پی):برطانوی حکومت نے 2030کے بعد ملک میں پٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی کاروں کی فروخت پرپابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اقدام برطانیہ میں ماحول کے لئے مضر کاربن گیسوں کے اخراج کو 2050 تک صفر تک لانے کی کوششوں کا حصہ ہے اوراس حوالہ سے ایک قانون بھی منظور کیا جا چکا ہے۔ قبل ازیں برطانوی حکام …
برطانوی حکومت کا 2030کے بعد ملک میں پٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی کاروں کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کا اعلان

مزید خبریں
لندن۔18نومبر (اے پی پی):برطانوی حکومت نے 2030کے بعد ملک میں پٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی کاروں کی فروخت پرپابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اقدام برطانیہ میں ماحول کے لئے مضر کاربن گیسوں کے اخراج کو 2050 تک صفر تک لانے کی کوششوں کا حصہ ہے اوراس حوالہ سے ایک قانون بھی منظور کیا جا چکا ہے۔ قبل ازیں برطانوی حکام نے 2035 کے بعد ملک میں پٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی کاروں کی فروخت پر باپندی عائد کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ اس منصوبہ پر کل پچاس ارب ڈالر کے لگ بھگ لاگت آئے گی جس میں حکومت کا حصہ تقریباً ایک چوتھائی ہوگا جبکہ باقی فنڈز نجی شعبہ فراہم کرے گا۔ برطانوی حکام کے مطابق اس منصوبہ پر عملدرآمد کے نتیجہ میں ماہرین کے لئے ملازمتوں کے اڑھائی لاکھ مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ نئے منصوبے کے تحت برطانیہ میں 2035کے بعد ہائبرڈ گاڑیوں کی فروخت پر بھی پابندی عائد کر دی جائے گی۔ علاوہ ازیں برطانوی حکومت 2030 تک ہوا سے بجلی کی پیداوار کو چالیس گیگا واٹ کی سطح پر لے جانے ، گھروں میں ایندھن کے طور پر ہائیڈروجن کے استعمال میں اضافہ کرنے، اور جوہری توانائی کے نئے منصوبوں پر بھی کام کر رہی ہے۔








