برطانوی خاتون کا اپنی 102 ویں سالگرہ پر 7 ہزار فٹ کی بلندی سے سکائی ڈائیورنگ کا مظاہرہ

90
Skydiving
Skydiving

لندن۔27اگست (اے پی پی):معمر برطانوی خاتون نے اپنی 102 ویں سالگرہ 7 ہزار فٹ کی بلندی سے پیراشوٹ کی مدد سے چھلانگ لگا کر منائی جس پر وہ برطانیہ کی معمر ترین سکائی ڈائیور بن گئیں۔برطانوی اخبار ڈیلی میل نے مینیٹ بیلی کے ناقابل یقین کارنامے کی ویڈیونے انسٹاگرام پر شیئر کی۔ اس وڈیو میں مینیٹ بیلی کو ایک چھوٹے طیارے سے اپنے انسٹرکٹر کے ساتھ بے خوفی کے ساتھ چھلانگ لگاتے ہوئے اور اس کے بعد ایک پرسکون مسکراہٹ کے ساتھ آسمانوں میں تیرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ان کے بحفاظت زمین پر اترنے کے بعد وہاں موجود لوگوں نے خوشی اور تالیاں بجائیں اور ان کی بہادری پر انہیں داد دی۔مینیٹ بیلی نے دوسری عالمی جنگ کے دوران مصر میں برطانوی بحریہ کے ویمن ونگ کے ساتھ خدمات انجام تھیں۔ اس سے قبل برطانیہ کے معمر ترین سکائی ڈائیور ورڈن ہیز کا ریکارڈ توڑ دیا جنہوں نے 101 سال اور 38 دن کی عمر میں پیرا شوٹ کی مدد سے چھلانگ لگائی تھی۔