ریاض۔11فروری (اے پی پی):برطانوی شہزادہ ولیم نے ریاض میں فٹبالر زسے ملاقات کی، وڈیو گیمز کھیلیں اور وہاں ایک کیفے میں موجود لوگوں سے گفتگو کی۔ اردو نیوز کے مطابق برطانوی شہزادہ ولیم اپنے تین روزہ دورہ سعودی عرب کے دوسرے دن شہری بحالی کے ایک منصوبے کا دورہ کیا، خواتین کی یوتھ ٹیموں کے ساتھ فٹبال پریکٹس میں حصہ لیا اور ایک ای سپورٹس مقابلے میں وڈیو گیم بھی …
برطانوی شہزادہ ولیم کی ریاض میں کھیلوں کی تقاریب میں شرکت ، سعودی عرب کے دوسرے مرحلے میں العلا پہنچ گئے

مزید خبریں
ریاض۔11فروری (اے پی پی):برطانوی شہزادہ ولیم نے ریاض میں فٹبالر زسے ملاقات کی، وڈیو گیمز کھیلیں اور وہاں ایک کیفے میں موجود لوگوں سے گفتگو کی۔ اردو نیوز کے مطابق برطانوی شہزادہ ولیم اپنے تین روزہ دورہ سعودی عرب کے دوسرے دن شہری بحالی کے ایک منصوبے کا دورہ کیا، خواتین کی یوتھ ٹیموں کے ساتھ فٹبال پریکٹس میں حصہ لیا اور ایک ای سپورٹس مقابلے میں وڈیو گیم بھی کھیلی۔ فوٹیج میں شہزادہ ولیم کو نوجوان فٹبالر، سائیکلسٹ اور بچوں سے بات کرتے دیکھا گیا،
انہوں نے ٹریننگ کے دوران فٹبال میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گول بھی کیے۔ انہوں نے مسک سپورٹس سٹی کے دورے کے دوران سائیکلسٹ بچوں کے گروپ سے ملاقات اور بات چیت کی۔ شہزادہ ولیم نے سعودی ای سپورٹس فیڈریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین شہزادہ فیصل بن بندر بن سلطان کے ہمراہ ای سپورٹس ایرینا کا دورہ کیا، اور وڈیو گیمز بھی کھیلیں۔ قبل ازیں سعودی وزیر سپورٹس شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی نے شہزادہ ولیم کو ریاض سپورٹس ٹریک منصوبے کا دورہ کرایا۔
انہیں منصوبے کی تفصیلات، معیار زندگی بڑھانے، صحت مند طرز زندگی اور مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کے حصول کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ بعدا ازاں برطانوی شہزادہ ولیم منگل کو دورہ سعودی عرب کے دوسرے مرحلے میں العلا پہنچ گئے۔ العلا ایئرپورٹ پہنچنے پر مدینہ ریجن کے گورنر شہزادہ سلمان بن سطان بن عبدالعزیز نے ان کا خیرمقدم کیا۔








