برطانوی شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل سڈنی پہنچ گئے

سڈنی۔ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل غیر ملکی دورے کے پہلے مرحلے میںسڈنی پہنچ گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل ہفتے کے آخر میں شہزادی یوجینی کی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد پیر کو ایک کمرشل پرواز کے ذریعے آسٹریلیا پہنچے۔ 2 ہفتوں پر مشتمل غیر ملکی دورے کے دوران شاہی جوڑا آسٹریلیا، فجی، ٹونگا اور نیوزی لینڈ میں قیام کرے …

سڈنی۔ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل غیر ملکی دورے کے پہلے مرحلے میںسڈنی پہنچ گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی شاہی جوڑا شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل ہفتے کے آخر میں شہزادی یوجینی کی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد پیر کو ایک کمرشل پرواز کے ذریعے آسٹریلیا پہنچے۔ 2 ہفتوں پر مشتمل غیر ملکی دورے کے دوران شاہی جوڑا آسٹریلیا، فجی، ٹونگا اور نیوزی لینڈ میں قیام کرے گا، اس دوران شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل 20اکتوبر کو منعقد ہونے والی فوجیوں کی تقریبات اور زخمی فوجیوں کی کھیلوں کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ ملکہ الزبتھ ابھی بھی آسٹریلیا کی ریاستی سربراہ ہیں۔ برطانیہ اور آسٹریلیا کا میڈیا اس دورے کوبھرپور کوریج دے رہا ہے۔ امریکی اداکارہ میگھن مارکل نے اس سال مئی میں ملکہ الزبتھ کے پوتے سے شادی کی تھی۔

مزید خبریں