برطانوی وزیر اعظم اور یورپی یونین کا نئے بریگزٹ معاہدے پر اتفاق

لندن ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) برطانوی وزیرِاعظم بورس جانسن نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ کا یورپی یونین کے ساتھ نئے بریگزٹ معاہدے پر اتفاق طے پا گیا ہے۔جانسن نے جمعرات کو اپنی ٹویٹ میں اعلان کیا کہ ہم ایک نئے اچھے معاہدے پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے برطانوی ارکان پارلیمنٹ پر زور دیا ہے کہ وہ نئے معاہدے کی منظوری دے دیں۔واضح رہے کہ بریگزٹ کے …

لندن ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) برطانوی وزیرِاعظم بورس جانسن نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ کا یورپی یونین کے ساتھ نئے بریگزٹ معاہدے پر اتفاق طے پا گیا ہے۔جانسن نے جمعرات کو اپنی ٹویٹ میں اعلان کیا کہ ہم ایک نئے اچھے معاہدے پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے برطانوی ارکان پارلیمنٹ پر زور دیا ہے کہ وہ نئے معاہدے کی منظوری دے دیں۔واضح رہے کہ بریگزٹ کے حوالے سے برطانوی پارلیمنٹ کا اجلاس ہفتے کو بلایا گیا ہے۔دوسری جانب یورپی کمیشن کے جین کلاڈ جنکر نے کہا ہے کہ برسلز کا بریگزٹ کے حوالے سے برطانیہ کے ساتھ نیا معاہدہ ہو گیا ہے جسے یورپی رہنماؤں کے سامنے پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کی حتمی منظوری یورپی کونسل دے گی۔جب آپ کا ارادہ ہو تو آپ ڈیل بھی کر سکتے ہیں اور ہم نے ایسا کر لیا ہے۔ یہ یورپی یونین اور برطانیہ کے لیے ایک شفاف اور متوازن معاہدہ ہے۔ اس سے اس مسئلے کا حل ڈھونڈنے کے لیے ہمارے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔ برسلز میں یورپین کونسل کا اجلاس ہو رہاہے جس میں اس معاہدے کو منظوری کے لیے یورپی رہنماؤں کے سامنے پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ وزیراعظم بورس جانسن نے یورپی یونین سے برطانیہ کے الگ ہونے تاریخ 31 اکتوبر مقرر کر رکھی ہے۔برطانیہ کی حکمران کنزرویٹیو پارٹی کے کچھ باغی اور اپوزیشن ارکان نے حکومت کی جانب سے 31 اکتوبر کو بغیر کسی معاہدے کے برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کو روکنے کے لیے بل منظور کروانے کے پہلے مرحلے میں حکومت کو شکست دے دی تھی۔اس رائے شماری کے بعد وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا تھا کہ وہ قبل از وقت الیکشنز کرانے کے لیے قرارداد لائیں گے

مزید خبریں