لندن ۔08 مئی (اے پی پی)برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے فرانس کے نو منتخب صدر ایمانوئیل میکرون سے بریگزٹ کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔پیر کو ڈاﺅننگ سٹریٹ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم تھریسا مے نے فرانس کے نو منتخب صدر ایمانوئیل میکرون سے ٹیلی فون پر بات کی ہے اور انھیں فرانس کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔اس موقع …
برطانوی وزیر اعظم کا فرانس کے نو منتخب صدر سے بریگزٹ کے معاملے پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
لندن ۔08 مئی (اے پی پی)برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے فرانس کے نو منتخب صدر ایمانوئیل میکرون سے بریگزٹ کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔پیر کو ڈاﺅننگ سٹریٹ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم تھریسا مے نے فرانس کے نو منتخب صدر ایمانوئیل میکرون سے ٹیلی فون پر بات کی ہے اور انھیں فرانس کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔اس موقع پر انھوں نے نئے فرانسیسی صدر سے بریگزٹ کے معاملے پر تبادلہ خیال بھی کیا ہے اور انہیں کہا ہے کہ برطانیہ بریگزٹ کا عمل مکمل ہونے کے بعد بھی خوشحال اور مستحکم یورپی یونین کے لئے فرانس کے ساتھ قریبی و گہری معاشی و تجارتی شراکت داری برقرار رکھنے کا خواہشمند ہے ۔







