کراچی ۔ 7 اپریل (اے پی پی) پاکستانی روپے کے مقابلے میں برطانوی پاﺅنڈ اور یورو کی قدر میں مندی کا رجحان رہا تاہم امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدر میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کو برطانوی پاﺅنڈ اور یورو کی قدروں میں بالترتیب 6 پیسے اور 27 پیسے کی کمی رونماءہوئی تاہم امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں بالترتیب 5 پیسے، …
برطانوی پاﺅنڈ اور یورو کی قدر میں کمی، امریکی ڈالر، سعودی ریال، اماراتی درہم کی قدر میں اضافہ
کراچی ۔ 7 اپریل (اے پی پی) پاکستانی روپے کے مقابلے میں برطانوی پاﺅنڈ اور یورو کی قدر میں مندی کا رجحان رہا تاہم امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدر میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کو برطانوی پاﺅنڈ اور یورو کی قدروں میں بالترتیب 6 پیسے اور 27 پیسے کی کمی رونماءہوئی تاہم امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں بالترتیب 5 پیسے، سنگل پیسے اور 2 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔ نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق یورپین ممالک کی اہم کرنسی برطانوی پاﺅنڈ اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 131.84 روپے سے کم ہو کر 131.78 روپے اور قیمت خرید 128.71 روپے سے کم ہو کر 128.66 روپے رہ گئی۔









