برطانوی کمپنی ” نیکسٹ “کے منافع میں 1.5 فیصد کمی

لندن ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) برطانوی کمپنی ” نیکسٹ “ نے کہا ہے کہ رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران اس کے منافع میں 1.5 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ فروخت میں کمی ہے۔ کمپنی کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق جنوری سے جون کے دوران اس کا قبل از ٹیکس منافع 345 ملین پاﺅنڈ (453 ملین ڈالر) رہا جو کہ …

لندن ۔ 19 ستمبر (اے پی پی) برطانوی کمپنی ” نیکسٹ “ نے کہا ہے کہ رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران اس کے منافع میں 1.5 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ فروخت میں کمی ہے۔ کمپنی کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق جنوری سے جون کے دوران اس کا قبل از ٹیکس منافع 345 ملین پاﺅنڈ (453 ملین ڈالر) رہا جو کہ 2015 ءکی پہلی ششماہی کی نسبت 1.5 فیصد کم ہے۔یاد رہے کہ نیکسٹ کی برطانیہ اور آئر لینڈ میں 500 دوکانیں جبکہ بیرون ملک 200 آن لائن سٹورز ہیں۔

Leave a Reply