برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریوکی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کواگلے ماہ لندن میں منعقدہونے والی فیملی پلاننگ سمٹ میں شرکت کی دعوت

اسلام آباد ۔ 3 جون (اے پی پی) پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کواگلے ماہ لندن میں منعقد ہونے والے فیملی پلاننگ سمٹ میں شرکت کی دعوت دیدی۔یہ دعوت گزشتہ روز یہاں وزیر خزانہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات کے دوران دی گئی۔برطانوی محکمہ برائے بین الاقوامی ترقی نے یو این فنڈ برائے پاپولیشن ویلفئر اور بل اینڈ ملنڈا گیٹس …

اسلام آباد ۔ 3 جون (اے پی پی) پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کواگلے ماہ لندن میں منعقد ہونے والے فیملی پلاننگ سمٹ میں شرکت کی دعوت دیدی۔یہ دعوت گزشتہ روز یہاں وزیر خزانہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات کے دوران دی گئی۔برطانوی محکمہ برائے بین الاقوامی ترقی نے یو این فنڈ برائے پاپولیشن ویلفئر اور بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاونڈیشن کے اشتراک سے سمٹ کا اہتمام کیا ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے برطانوی ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی ایک اہم مسئلہ ہے اورحکومت اجلاس میں پیش کئے جانے والے تصورات اورتجربات سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی رکھتی ہے۔

Leave a Reply