برطانیہ، سلامتی کونسل کے مستقل رکن ہونے کے ناطے پاک۔بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرے،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ برطانیہ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ہونے کے ناطے، ہندوستان اور پاکستان کے مابین کشیدگی کے خاتمے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے پیر کو سیکرٹری آف سٹیٹ برائے امور خارجہ و دولت مشترکہ جیریمی ہنٹ سے ٹیلفونک رابطہ میں کہی ۔دونوں وزرائے …

اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ برطانیہ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ہونے کے ناطے، ہندوستان اور پاکستان کے مابین کشیدگی کے خاتمے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے پیر کو سیکرٹری آف سٹیٹ برائے امور خارجہ و دولت مشترکہ جیریمی ہنٹ سے ٹیلفونک رابطہ میں کہی ۔دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی موجودہ نوعیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اہم علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے برطانوی ہم منصب کو پلوامہ واقعہ کے بعد جنوبی ایشیا میں امن و امان کی مخدوش صورتحال سے آگاہ کیا۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ برطانیہ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ہونے کے ناطے، ہندوستان اور پاکستان کے مابین کشیدگی کے خاتمے کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرے ۔برطانوی سیکرٹری آف سٹیٹ فارن افیئر نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو یقین دلایا کہ برطانیہ، خطے میں دونوں ممالک کے مابین کشیدگی کم کروانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔ جیریمی ہنٹ نے کہاکہ ھندوستان اور پاکستان کو اپنے تصفیہ طلب تنازعات کے پر امن حل کیلئے مذاکرات کی راہ اختیار کرنی چاہیے دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور برطانیہ کے مابین دوطرفہ مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔

Leave a Reply