برطانیہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کا پابند ہے، سید علی گیلانی

سرینگر ۔ 27جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ پر برطانوی پارلیمنٹ کے نوٹس کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کا اہم رکن ہونے کی حیثیت سے برطانیہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کا پابند ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے …

سرینگر ۔ 27جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ پر برطانوی پارلیمنٹ کے نوٹس کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کا اہم رکن ہونے کی حیثیت سے برطانیہ تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرنے کا پابند ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے سرینگر میںجاری ایک بیان میں کہا کہ برطانیہ تنازعہ کشمیر کے حل میں اخلاقی و سیاسی طور پر ایک اہم کردار ادا کرنے کا اس لیے بھی پابند ہے کیونکہ یہ مسئلہ اسی کے دور میں تقسیم برصغیرکے وقت پیدا ہوا تھا۔

مزید خبریں