ویلنگٹن۔7مارچ (اے پی پی):برطانیہ کے لیے نیوزی لینڈ کے ہائی کمشنر فل گف کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بارے تبصرے پر انہیں عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی)کے مطابق نیوزی لینڈ کے وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق فل گف جو برطانیہ میں نیوزی لینڈ کے ہائی کمشنر ہیں، نے گزشتہ منگل کو لندن میں بین الاقوامی امور کے تھنک ٹینک چیتھم ہاؤس کے زیر اہتمام تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے ریمارکس دیئے تھے جس پر انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز نے کہا کہ فل گف کے ریمارکس مایوس کن تھے اور انہوں نے ایلچی کی اپنی پوزیشن کو شدید نقصان پہنچایا ہے کیونکہ جب آپ اس طرح کی اہم پوزیشن پر ہوتے ہیں تو آپ حکومت اور اس کی پالیسیوں کی نمائندگی کرتے ہیں ،آپ نیوزی لینڈ کا چہرہ ہیں ایسے میں کسی بات پر ذاتی رائے زنی نہیں کی جاتی ۔ تھنک ٹینک چیتھم ہاؤس کی تقریب میں فل گف سے مہمان مقرر فن لینڈ کی وزیر خارجہ ایلینا والٹنن کے سامعین میں سے ایک نے سوال پوچھا،
جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ سابق برطانوی جنگی رہنما ونسٹن چرچل کی1938 کی ایک مشہور تقریر کو دوبارہ پڑھ رہے ہیں، جب ونسٹن چرچل وزیر اعظم نیویل چیمبرلین کی حکومت میں قانون ساز تھے۔ ونسٹن چرچل کی تقریر برطانیہ کے ایڈولف ہٹلر کے ساتھ میونخ معاہدے پر دستخط کی وجہ بنی، جس سے جرمنی کو چیکوسلواکیہ کا ایک حصہ مل گیا۔ فل گف نے چیمبرلین کو کہے چرچل کے ایک بیان کا حوالہ دیا جس میں ونسٹن چرچل نے چمبرلین کو کہا تھا کہ تمھارے پاس جنگ اور بے عزتی کے درمیان انتخاب تھا۔
تم نے بے عزتی کا انتخاب کیا پھر بھی تم سے جنگ ہو گی۔ فل گف نے پھر والٹنن سے پوچھا کہ صدر ٹرمپ نے چرچل کا مجسمہ اوول آفس میں پھر رکھ دیا ہے لیکن کیا آپ کو لگتا ہے کہ وہ واقعی تاریخ کو سمجھتا ہے؟۔اس پر سامعین نے قہقہ لگایا ۔
برطانیہ میں نیوزی لینڈ کے ہائی کمشنر فل گف امریکی صدر ٹرمپ بارے تبصرے پر عہدے سے فارغ
ویلنگٹن۔7مارچ (اے پی پی):برطانیہ کے لیے نیوزی لینڈ کے ہائی کمشنر فل گف کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بارے تبصرے پر انہیں عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی)کے مطابق نیوزی لینڈ کے وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق فل گف جو برطانیہ میں نیوزی لینڈ کے ہائی کمشنر ہیں، نے گزشتہ منگل کو لندن میں بین الاقوامی امور کے تھنک ٹینک چیتھم ہاؤس کے زیر …
مزید خبریں
آرتھر فلز نے فرانسس ٹیافو کو شکست دے کر پہلا ماسٹرز 1000 ٹائٹل جیت لیا
جنوبی ایشیاء اولمپک کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، 14ویں جنوبی ایشیائی کھیلوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا
دادوچہ ڈیم پر 36 ارب روپے کا واٹر سپلائی منصوبہ منظور، راولپنڈی کو یومیہ 35 ملین گیلن صاف پانی ملے گا
ویلنگٹن۔7مارچ (اے پی پی):برطانیہ کے لیے نیوزی لینڈ کے ہائی کمشنر فل گف کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بارے تبصرے پر انہیں عہدے سے فارغ کر دیا گیا۔ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی)کے مطابق نیوزی لینڈ کے وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق فل گف جو برطانیہ میں نیوزی لینڈ کے ہائی کمشنر ہیں، نے گزشتہ منگل کو لندن میں بین الاقوامی امور کے تھنک ٹینک چیتھم ہاؤس کے زیر اہتمام تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے ریمارکس دیئے تھے جس پر انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز نے کہا کہ فل گف کے ریمارکس مایوس کن تھے اور انہوں نے ایلچی کی اپنی پوزیشن کو شدید نقصان پہنچایا ہے کیونکہ جب آپ اس طرح کی اہم پوزیشن پر ہوتے ہیں تو آپ حکومت اور اس کی پالیسیوں کی نمائندگی کرتے ہیں ،آپ نیوزی لینڈ کا چہرہ ہیں ایسے میں کسی بات پر ذاتی رائے زنی نہیں کی جاتی ۔ تھنک ٹینک چیتھم ہاؤس کی تقریب میں فل گف سے مہمان مقرر فن لینڈ کی وزیر خارجہ ایلینا والٹنن کے سامعین میں سے ایک نے سوال پوچھا،
جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ سابق برطانوی جنگی رہنما ونسٹن چرچل کی1938 کی ایک مشہور تقریر کو دوبارہ پڑھ رہے ہیں، جب ونسٹن چرچل وزیر اعظم نیویل چیمبرلین کی حکومت میں قانون ساز تھے۔ ونسٹن چرچل کی تقریر برطانیہ کے ایڈولف ہٹلر کے ساتھ میونخ معاہدے پر دستخط کی وجہ بنی، جس سے جرمنی کو چیکوسلواکیہ کا ایک حصہ مل گیا۔ فل گف نے چیمبرلین کو کہے چرچل کے ایک بیان کا حوالہ دیا جس میں ونسٹن چرچل نے چمبرلین کو کہا تھا کہ تمھارے پاس جنگ اور بے عزتی کے درمیان انتخاب تھا۔
تم نے بے عزتی کا انتخاب کیا پھر بھی تم سے جنگ ہو گی۔ فل گف نے پھر والٹنن سے پوچھا کہ صدر ٹرمپ نے چرچل کا مجسمہ اوول آفس میں پھر رکھ دیا ہے لیکن کیا آپ کو لگتا ہے کہ وہ واقعی تاریخ کو سمجھتا ہے؟۔اس پر سامعین نے قہقہ لگایا ۔
مزید خبریں
آرتھر فلز نے فرانسس ٹیافو کو شکست دے کر پہلا ماسٹرز 1000 ٹائٹل جیت لیا
جنوبی ایشیاء اولمپک کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، 14ویں جنوبی ایشیائی کھیلوں کی تیاریوں کا جائزہ لیا
دادوچہ ڈیم پر 36 ارب روپے کا واٹر سپلائی منصوبہ منظور، راولپنڈی کو یومیہ 35 ملین گیلن صاف پانی ملے گا
عید میلاد النبی ﷺ: ریسکیو 1122 مری ہائی الرٹ، اہم مقامات پر ٹیمیں تعینات
خواتین کی ترقی پاکستان کی ترقی کا بنیادی تقاضا ہے، فرح ناز اکبر
خواتین کی تیار کردہ مصنوعات کی نمائش، ہنر کو کاروبار اور پائیدار روزگار میں بدلنے پر زور
چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے بھیک مانگتے 9 بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا
مسلم لیگ ن کی حکومت نے نے ہمیشہ قومی تعمیر و ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور ملکی معیشت کی بہتری کو اولین ترجیح دی،چوہدری محمد برجیس طاہر