اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان جغرافیائی لحاظ سے جنوبی،وسطی اور مغربی ایشیاءکے سنگم پر ہونے کے ناطے خطے کیلئے توانائی کوریڈور اور اقتصادی مرکز کا حامل ملک ہے۔ یہ بات انہون نے جمعرات کو پاکستان ہاوس لندن میں یوم پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں استقبالیے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہی۔استقبالیہ میں …
برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا کا یوم پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں استقبالئے کے شرکاءسے خطاب
اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان جغرافیائی لحاظ سے جنوبی،وسطی اور مغربی ایشیاءکے سنگم پر ہونے کے ناطے خطے کیلئے توانائی کوریڈور اور اقتصادی مرکز کا حامل ملک ہے۔ یہ بات انہون نے جمعرات کو پاکستان ہاوس لندن میں یوم پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں استقبالیے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہی۔استقبالیہ میں شعبہ پاکستان،فارن اور دولت مشترکہ کے سربراہ لیس لاگ،برطانوی لارڈز،ارکان پارلیمنٹ،کونسلرز،دوست ممالک کے سفارتکاروں ،ہائی کمیشن کے عملے سمیت پاکستانی تارکین وطن نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ہائی کمشنر نے ملک کی آذادی کیلئے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح، مفکر پاکستان علامہ اقبال اوربرصغیر کے مسلمانوں کی لازوال قربانیوں اور جدوجہد کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے جمہوری ادارے بتدریج مستحکم ہورہے ہیں اور اقتصادی ترقی میں تیزی سے پیشرفت جاری ہے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔متعدد غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہی ہیں۔حال ہی میں چین،یو اے ای،سعودی عرب،قطر،ترکی،برطانیہ اور ملائشیاءکی جانب سے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری اس بات کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی اقتصادی رجحان ایشیاءکی جانب منتقل ہو رہا ہے اور جنوبی ،وسطی اور مغربی ایشاءکے سنگم پر ہونے کے ناطے پاکستان عالمی اقتصادی ترقی کیلئے انجن کا کام کر سکتا ہے۔









