برطانیہ میں کروڑوں روپے مالیت کاقیمتی پنیرچوری

لندن ۔28اکتوبر (اے پی پی):برطانیہ میں پنیر بنانے کے لیے مشہور کمپنی "نیلز یارڈ ڈیری"سے جعلساز گاہک نے 22 ٹن سے زائد مقدار میں قیمتی "چیڈر چیز"چُرا لی۔سکائی نیوز کے مطابق نیلز ہارڈ ڈیری کمپنی کے مالکان نے بتایا کہ جعلساز نے خود کو فرانسیسی گاہک ظاہر کرتے ہوئے کمپنی سے تین لاکھ پاؤنڈ (10 کروڑ پاکستانی روپے) سے زائد مالیت پنیر چوری کر لیا۔ اس فراڈ کے بعد ڈیری …

لندن ۔28اکتوبر (اے پی پی):برطانیہ میں پنیر بنانے کے لیے مشہور کمپنی "نیلز یارڈ ڈیری”سے جعلساز گاہک نے 22 ٹن سے زائد مقدار میں قیمتی "چیڈر چیز”چُرا لی۔سکائی نیوز کے مطابق نیلز ہارڈ ڈیری کمپنی کے مالکان نے بتایا کہ جعلساز نے خود کو فرانسیسی گاہک ظاہر کرتے ہوئے کمپنی سے تین لاکھ پاؤنڈ (10 کروڑ پاکستانی روپے) سے زائد مالیت پنیر چوری کر لیا۔

اس فراڈ کے بعد ڈیری ہاؤس اور اس کے شراکت داروں کو بڑے مالیاتی دھچکے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ انہیں خریدار کی شناخت جعلی ہونے کے متعلق جب تک علم ہوا، اس وقت تک وہ کُل 950 پنیر پارسل کر چکے تھے

تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے نقصان کے باوجود انہوں نے چھوٹے درجے کے پنیر سپلائی کرنے والے کاروباری افراد کو وعدے کے مطابق ان کی مکمل ادائیگی کر دی ہے۔کمپنی صورتحال پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے تاکہ مالی استحکام اور برطانوی پنیر کے شعبے کی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

نیلز ہارڈ ڈیری کمپنی سے تین قسم کے پنیر چُرائے گئے ہیں جن میں ہیفوڈ ویلش اوگینک چیڈر، ویسٹ کومب چیڈر اور پچ فورک چیڈر شامل ہیں۔کمپنی نے بتایا کہ ان پنیروں نے متعدد ایوارڈز جیتے ہیں اور برطانیہ میں ان کی سب سے زیادہ مانگ ہے۔ مہنگی قیمت کی وجہ سے یہ پنیر ممکنہ طور پر چوروں کے لیے ایک خاص ہدف بن گئے ہیں۔