برطانیہ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا منصوبہ

لندن ۔16فروری (اے پی پی):برطانیہ کی حکومت نے رواں سال 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ برطانوی اخبار سی ٹائمز کے مطابق اس حوالے سے قانون سازی کا عمل فوری طور پر شروع کیا جا سکتا ہے اور پابندی کا اطلاق موسمِ گرما تک متوقع ہے۔رپورٹ کے مطابق مجوزہ پابندی کا اطلاق نہ صرف …

لندن ۔16فروری (اے پی پی):برطانیہ کی حکومت نے رواں سال 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ برطانوی اخبار سی ٹائمز کے مطابق اس حوالے سے قانون سازی کا عمل فوری طور پر شروع کیا جا سکتا ہے اور پابندی کا اطلاق موسمِ گرما تک متوقع ہے۔رپورٹ کے مطابق مجوزہ پابندی کا اطلاق نہ صرف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بلکہ چیٹ بوٹس پر بھی ہوگا۔

حکومت آن لائن پلیٹ فارمز کو اس بات کا پابند بنانے کا ارادہ رکھتی ہے کہ وہ بچوں کے لیے ایسی ایپس پر وقت کی حد مقرر کریں جن میں لامتناہی اسکرولنگ کی سہولت موجود ہے۔برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمرکے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کابینہ 16آج فروری سےآن لائن سیفٹی بل میں ترامیم کے لیے ہنگامی قانون سازی کا آغاز کرے گی۔

بیان کے مطابق حکومت ایک قانونی سقم کو بھی دور کرے گی اور تمام اے آئی چیٹ بوٹ فراہم کنندگان کو آن لائن سیفٹی ایکٹ کے تحت غیر قانونی مواد ہٹانے کا پابند بنایا جائے گا۔اس ضمن میں اسٹارمر نے لندن کی جانب سے گروک کے خلاف کارروائی کا حوالہ دیا، جو ایکس کی تیار کردہ چیٹ بوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات سے واضح پیغام دیا گیا ہے کہ کوئی بھی پلیٹ فارم قانون سے بالاتر نہیں۔