برطانیہ میں 2024 کے دوران مسلم مخالف واقعات میں اضافہ ہوا،ٹیل ماما

لندن ۔19فروری (اے پی پی):مسلمانوں کے خلاف حملوں کا جائزہ لینے والے مانیٹرنگ گروپ ’ٹیل ماما‘ نے کہا ہے کہ برطانیہ میں 2024 میں مسلم مخالف واقعات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، غزہ میں جنگ نے آن لائن نفرت انگیزی کو بھڑکایا ۔رائٹرز کے مطابق ٹیل ماما کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 5 ہزار 837 مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی واقعات کی تصدیق کی ،ان میں آن …

لندن ۔19فروری (اے پی پی):مسلمانوں کے خلاف حملوں کا جائزہ لینے والے مانیٹرنگ گروپ ’ٹیل ماما‘ نے کہا ہے کہ برطانیہ میں 2024 میں مسلم مخالف واقعات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، غزہ میں جنگ نے آن لائن نفرت انگیزی کو بھڑکایا ۔رائٹرز کے مطابق ٹیل ماما کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 5 ہزار 837 مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی واقعات کی تصدیق کی ،ان میں آن لائن اور انفرادی نوعیت (دونوں طرح)کے واقعات شامل ہیں، اس سے قبل 2023 میں ان واقعات کی تعداد تین ہزار 767 ، 2022 میں دو ہزار201 تھی۔

مانیٹرنگ گروپ کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے تنازعے نے آن لائن نفرت انگیزی کو ہوا دی ۔ اسرائیل اور غزہ جنگ کے اثرات سے برطانیہ کے شہر ساؤتھ پورٹ میں قتل اور فسادات نے 2023 سے 2024 کے درمیان مسلم مخالف واقعات میں اضافہ کیا۔گروپ کی ڈائریکٹر ایمان عطا نے اس اضافے کو ناقابلِ قبول اور مستقبل کے لیے تشویشناک قرار دیا ۔ واضح رہے کہ ٹیل ماماایک آزاد اور غیر سرکاری تنظیم ہے جو مسلم مخالف نفرت انگیزی سے نمٹنے کے لیے کام کرتی ہے۔