برطانیہ کا چینی کمپنی ہواوے کو فائیو جی نیٹ ورک کا ٹھیکہ دینے پر غور

لندن ۔ 28 جنوری (اے پی پی) برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کی حکومت امریکا کی سخت مخالفت کے باوجود چینی کمپنی ہواوے کو فائیو جی نیٹ ورک کا ٹھیکہ دینے جا رہی ہے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہواوے کو امریکا کی جانب سے مختلف پابندیوں کا سامنا ہے۔ امریکی حکومت کا الزام ہے کہ چین کی یہ بڑی ٹیلی کام کمپنی ’سکیورٹی رسک‘ ہے اور مغربی ممالک میں …

لندن ۔ 28 جنوری (اے پی پی) برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کی حکومت امریکا کی سخت مخالفت کے باوجود چینی کمپنی ہواوے کو فائیو جی نیٹ ورک کا ٹھیکہ دینے جا رہی ہے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہواوے کو امریکا کی جانب سے مختلف پابندیوں کا سامنا ہے۔ امریکی حکومت کا الزام ہے کہ چین کی یہ بڑی ٹیلی کام کمپنی ’سکیورٹی رسک‘ ہے اور مغربی ممالک میں جاسوسی کے لیے استعمال کی جاتی ہے تاہم برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی مخالفت کے باوجود برطانیہ ہواوے کو فائیو جی نیٹ ورک کا محدود نوعیت کا ٹھیکہ دینے کا اعلان کر سکتا ہے۔ درایں اثنا جرمنی میں سیاسی حلقوں میں اس بات پر اختلافات موجود ہیں کہ امریکی مطالبات کے تحت ہواوے کو جرمنی کے فائیو جی نیٹ ورک سے باہر رکھا جائے یا جرمنی کو اپنے مفاد میں اس معاملے پر فیصلہ کرنا چاہیے۔