ماسکو ۔21جنوری (اے پی پی):روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ اب برطانیہ، برطانیہ عظمیٰ نہیں رہا ہے۔ العربیہ کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ برطانیہ کو اب صرف برطانیہ ہی کہا جانا چاہیے کیونکہ برطانیہ عظمیٰ اس ملک کی طرف سے خود کو کہلوانے کی کوشش ہے۔انہوں نے مزید کہا اپنے آپ کو عظیم کہنے والے ملک کی مثال …
برطانیہ کو اب برطانیہ عظمٰی نہیں کہا جانا چاہیے، روس

مزید خبریں
ماسکو ۔21جنوری (اے پی پی):روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ اب برطانیہ، برطانیہ عظمیٰ نہیں رہا ہے۔ العربیہ کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ برطانیہ کو اب صرف برطانیہ ہی کہا جانا چاہیے کیونکہ برطانیہ عظمیٰ اس ملک کی طرف سے خود کو کہلوانے کی کوشش ہے۔انہوں نے مزید کہا اپنے آپ کو عظیم کہنے والے ملک کی مثال معمر قذافی کے زیر قیادت عظیم سوشلسٹ پیپلز لیبیا کی ہے۔ لیکن وہ اب موجود نہیں ہے۔یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکہ ماسکو تعلقات کی بحالی کے لیے روس اور یوکرین کے درمیان امن کوششیں کر رہا ہے۔برطانیہ کا کہنا ہے کہ روس یورپ کے لیے خطرہ ہے۔ روس یوکرین جنگ کے دوران روس اور مغربی ملک ایک دوسرے پر جاسوسی کا الزام بھی لگاتے رہے ہیں۔








