برٹش کونسل پاکستان کا برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم کیلئے روانہ ہونے والے طلبہ کیلئے سٹڈی یو کے پری ڈپارچر ویبینار کے انعقاد کا اعلان

برٹش کونسل پاکستان کا برطانیہ جانے والے طلبہ کیلئے سٹڈی یو کے پری ڈپارچر ویبینار کا اعلان

اسلام آباد۔8جولائی (اے پی پی):برٹش کونسل پاکستان نے برطانیہ میں اعلیٰ تعلیم کے لیے روانہ ہونے والے طلبہ کے لیے سٹڈی یو کے پری ڈپارچر ویبینار کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جو 16 جولائی 2026ء کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک آن لائن منعقد ہوگا۔

برٹش کونسل کے مطابق ویبینار کا مقصد طلبہ کو برطانیہ روانگی سے قبل ضروری معلومات، رہنمائی اور عملی مشورے فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنی تعلیمی زندگی کا آغاز اعتماد کے ساتھ کر سکیں۔ ویبینار میں ماہرین طلبہ کو سامان کی تیاری، ویزا سے متعلق اہم نکات، برطانیہ پہنچنے کے بعد رہائش اور نئی زندگی سے ہم آہنگ ہونے کے طریقہ کار سے آگاہ کریں گے۔ اس موقع پر موجودہ طلبہ اور سابق طلبہ کے ساتھ براہ راست سوال و جواب کا سیشن بھی ہوگا جس میں شرکاء اپنے سوالات کے جوابات حاصل کر سکیں گے۔ برٹش کونسل نے برطانیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند پاکستانی طلبہ پر زور دیا ہے کہ وہ اس مفت آن لائن ویبینار میں شرکت کے لیے بروقت رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ روانگی سے قبل ضروری معلومات اور رہنمائی سے استفادہ کر سکیں۔

مزید خبریں