بیجنگ۔22مارچ (اے پی پی):برکس کے نیو ڈویلپمنٹ بینک (این ڈی بی) کی صدر دلما روسیف نے کہا ہے کہ بینک رکن ممالک کی پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔تاس کے مطابق انہوں نے کہا کہ نیو ڈویلپمنٹ بینک رکن ممالک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے مختلف شعبوں میں تعاون فراہم کر رہا ہے، جن میں انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری، توانائی کے شعبے …
برکس ممالک کی ترقی میں نیو ڈویلپمنٹ بینک معاونت کرے گا،دلما روسیف

مزید خبریں
بیجنگ۔22مارچ (اے پی پی):برکس کے نیو ڈویلپمنٹ بینک (این ڈی بی) کی صدر دلما روسیف نے کہا ہے کہ بینک رکن ممالک کی پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔تاس کے مطابق انہوں نے کہا کہ نیو ڈویلپمنٹ بینک رکن ممالک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے مختلف شعبوں میں تعاون فراہم کر رہا ہے، جن میں انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری، توانائی کے شعبے میں منتقلی، ڈیجیٹل تبدیلی، انسانی ترقی اور باہمی رابطوں کا فروغ شامل ہے۔دلما روسیف نے کہا کہ بینک کی توجہ مقامی مصنوعات کے فروغ پر بھی ہے تاکہ رکن ممالک کی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکے۔انہوں نےکہا کہ بینک کی سرگرمیاں رکن ممالک کی قومی ترجیحات کے مطابق انجام دی جاتی ہیں، جبکہ منصوبوں میں پائیداری، مضبوطی اور طویل مدتی اثرات کو بھی خاص اہمیت دی جاتی ہے۔








