اسلام آباد ۔08 جولائی(اے پی پی)معروف کشمیری حریت لیڈر اورجموں وکشمیرلیبریشن فرنٹ کے رہنماءیاسین ملک کی اہلیہ اورتنظیم پیس اینڈ کلچرآرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال ملک نے کہا ہے کہ برہان مظفروانی شہید اب فوک ہیروبن گئے ہیں، بر ہان مظفروانی شہید کشمیری قوم کے حقیقی ہیروہیں، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے انتخابی منشور اور100روزہ منصوبہ بندی میں مسئلہ کشمیر کے حوالے عملی اقدامات کو شامل کرناچاہئیے۔ ان خیالات …
برہان مظفروانی شہید اب فوک ہیروبن گئے ہیں، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے انتخابی منشور اور100روزہ منصوبہ بندی میں مسئلہ کشمیر کے حوالے عملی اقدامات کو شامل کرناچاہئیے، مشعال ملک

مزید خبریں
اسلام آباد ۔08 جولائی(اے پی پی)معروف کشمیری حریت لیڈر اورجموں وکشمیرلیبریشن فرنٹ کے رہنماءیاسین ملک کی اہلیہ اورتنظیم پیس اینڈ کلچرآرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال ملک نے کہا ہے کہ برہان مظفروانی شہید اب فوک ہیروبن گئے ہیں، بر ہان مظفروانی شہید کشمیری قوم کے حقیقی ہیروہیں، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے انتخابی منشور اور100روزہ منصوبہ بندی میں مسئلہ کشمیر کے حوالے عملی اقدامات کو شامل کرناچاہئیے۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے اتوار کویہاں نیشنل پریس کلب میں پیس اینڈ کلچرآرگنائزیشن کے زیراہتمام نوجوان کشمیری حریت پسند شہید برہان مظفروانی کی شہادت کے موقع پرمنعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرپاکستان پیپلزپارٹی کے سینئیررہنماءفرحت اللہ بابر، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءسیدظفرعلی شاہ، معروف دفاعی تجزیہ نگارڈاکٹرماریہ سلطان ، حریت کانفرنس کے رہنماءعبدالحمیدلون اوردیگرمقررین نے بھی خطاب کیا۔مشعال ملک نے کہا کہ کشمیری قوم کو پاکستان اور پاکستانی قوم کشمیریوں سے پیار و محبت کا رشتہ ہے۔ برہان وانی اپنی زندگی میں مشعل راہ بن چکا تھا جبکہ شہادت کے بعد اب وہ لوک ہیرو بن چکے ہیں اور کشمیری نوجوان حتیٰ کے بچے بھی انہیں آئیڈیلائز کر رہے ہیں لوگ اپنے بچوں کا نام برہان کے نام پر رکھ رہے ہیں








