سرینگر ۔ 8 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں مقبول نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کی شہادت کی پہلی برسی پر کرفیو اور دیگر پابندیوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مقبوضہ علاقے بھر کی سڑکوں پر ہزاروں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار گشت کرتے رہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے سڑکوں پر جگہ جگہ لکھ رکھا تھا کہ آگے بڑھنے کی کوشش کرنے والوں کو گولی مار …
برہان وانی کی شہادت کی برسی، بھارت نے کشمیر کو محاصرے میں رکھا،قابض بھارتی فوجیوں نے مظاہرین پر گولیاں اور پیلٹ برسائے ، کئی زخمی

مزید خبریں
سرینگر ۔ 8 جولائی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں مقبول نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کی شہادت کی پہلی برسی پر کرفیو اور دیگر پابندیوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مقبوضہ علاقے بھر کی سڑکوں پر ہزاروں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار گشت کرتے رہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے سڑکوں پر جگہ جگہ لکھ رکھا تھا کہ آگے بڑھنے کی کوشش کرنے والوں کو گولی مار دی جائے گی تاہم ان دھمکےوں کے باوجودکئی علاقوں میں لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور بھارت مخالف مظاہرے کیے ۔ انہوں نے پاکستان اور آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔ مساجد کے لاﺅڈ سپیکروں سے بھی آزادی کے حق میں ترانے نشر کیے جاتے رہے۔ پوری مقبوضہ وادی ، بھدرواہ اور جموںکے دیگر علاقوں میں ہفتہ کو مکمل ہڑتال کی گئی۔








