بریگزٹ ڈیل کی ناکامی نے ایشیاء میں پائونڈ کے نرخ مزید گرا دیئے

ہانگ کانگ ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی بریگزٹ ڈیل کی نئی کوشش میںناکامی کے بعد ایشین مارکیٹ میں پائونڈ سٹرلنگ کے نرخ مزید کم ہوگئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق بدھ کو ایشین مارکیٹ میں برطانوی پائونڈ سٹرلنگ کی ڈالر کے مقابلے میں شرح تبادلہ منگل کی شرح 1.2880 ڈالر فی پائونڈ سے گر کر 1.2843 ڈالر فی پائونڈ کی سطح پر آگئی۔