بریگزٹ کے موضوع پر ابھی ’بہت سی بحث‘ باقی ہے، مرکل

برلن۔ 23 نومبر (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ یورپی یونین سے برطانیہ کے انخلا کے معاہدے پر ابھی بہت زیادہ بحث کی ضرورت ہے۔ برلن میں کاروباری برداری کے ایک اجتماع سے خطاب میں مرکل نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک طویل فاصلہ طے کیا جا چکا ہے، تاہم ابھی مختلف موضوعات پر بات چیت کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ چند روز …

برلن۔ 23 نومبر (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ یورپی یونین سے برطانیہ کے انخلا کے معاہدے پر ابھی بہت زیادہ بحث کی ضرورت ہے۔ برلن میں کاروباری برداری کے ایک اجتماع سے خطاب میں مرکل نے کہا کہ اس سلسلے میں ایک طویل فاصلہ طے کیا جا چکا ہے، تاہم ابھی مختلف موضوعات پر بات چیت کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل برطانوی کابینہ نے بریگزٹ معاہدے کے ایک مسودے کی منظوری دی تھی، تاہم برطانیہ میں اس ڈیل پر شدید تنقید بھی کی جا رہی ہے۔ برطانیہ اگلے برس مارچ میں یورپی یونین سے نکل رہا ہے، تاہم لندن حکومت اور برسلز کے درمیان کسی ڈیل کی بابت شکوک و شبہات اب بھی موجود ہیں۔